تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 148 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 148

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے۔میں یہ کہا کرتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آدمی کے مقام پر کھڑا کیا اور اس طرح ہر انسان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام پر لا کر کھڑا کر دیا۔اتنا شرف انسانی ہے، جو اس اعلان کے مطابق ہمارے سامنے آیا۔کیونکہ یہ ہر انسان کے متعلق کہا گیا ہے۔در اصل بات یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معلم اور بادی اللہ تعالیٰ تھا۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت اور تعلیم کامل تھی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری استعدادوں کی نشو و نما اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی۔کیونکہ خود خدا تعالیٰ آپ کا ہادی اور معلم تھا۔پس اس اعلان کے ذریعہ ہر انسان سے یہ کہا گیا کہ اے انسان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ایسے سامان پیدا کئے جائیں گے کہ تیری ساری استعدادی اپنی نشو و نما کے کمال تک پہنچ جائیں گی۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کے لحاظ سے ہر انسان کی استعداد میں اپنی نشو و نما کے کمال تک پہنچیں گی۔اور جو حقوق ملنے ہیں، ان کے لحاظ سے سارے برابر ہو جائیں گے۔پس یہ اعلان کر کے ہر انسان کو بلند کر کے استعدادوں اور صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کے مقام پر کھڑا کر دیا اور اس طرح دنیا میں شرف انسانی کو قائم کر دیا۔پس تو حید پر قائم کرنا اور اسلامی تعلیم دلوں میں گاڑ دینا، اصل مقصد ہے۔اور اس سے وحدت قائم ہو جاتی ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ عادتیں پڑی ہوئی ہیں، ان کو سمجھ ہی نہیں آتی۔مجھے خدا تعالیٰ نے توفیق دی ، یورپ وغیرہ میں میرے سامنے بڑے خطرناک قسم کے اشترا کی بھی آتے رہے ہیں۔جب میں کہتا تھا کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے، اس کے مقابلے میں کوئی تعلیم پیش کرو تو کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ وہ اس سے بہتر پیش کر سکتے ہیں۔وہ پیش کر ہی نہیں سکتے۔کیونکہ اسلام کی پیش کردہ تعلیم ہی ایک کامل تعلیم ہے۔اس کے لئے باہمی محبت اور رابطہ قائم کرنا بھی ضروری ہے۔اور یہ چھوٹی چھوٹی تدابیر ہیں۔اور اصل یہی ہے کہ تو حید کو قائم کر دیا جائے اور اسلام کی حسین تعلیم کی معرفت ان کو حاصل ہو جائے۔پھر ساری دنیا ایک خاندان بن جائے گی۔لیکن عادتوں کو آہستہ آہستہ دور کرنا ہے۔اس کے لئے میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر احباب جماعت کے سامنے تجاویز رکھی تھیں۔ایک بات بیان کر نارہ گئی ہے۔قرآن کریم کے تراجم وغیرہ کے ضمن میں پریس بھی آتا ہے۔کچھ چھوٹے پریس جو ہماری روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں، وہ میں نے انگلستان سے نائیجیریا اور خان میں 148