تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 123
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده یکم نومبر 1974ء کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اور مستقبل میں زندہ رہتا ہے۔یہ ماضی، حال اور مستقبل کی جہتوں کے لحاظ سے ایک مومن کی حیات کا نقشہ ہے۔دو، ایک سال پہلے میں نے ایک معیار تحریک جدید کی مالی قربانیوں کا جماعت کے سامنے پیش کیا تھا۔لیکن اس میں کچھ تاخیر ہوگئی اور پچھلے سال میں نے وہی معیار جب جماعت کے سامنے رکھا تو ان کے وعدے تحریک جدید کے نظام کی زندگی میں پہلی بار اس معیار سے آگے بڑھ گئے۔الحمد للہ۔لیکن یہ ایک ظلم و تشدد کا لمبازمانہ جماعت کو دیکھنا پڑا اور جماعت کے اخلاص میں برکت ہوئی اور اس میں خدا تعالیٰ نے بڑی پختگی اور تطہیر کی اور نیکی کو مضبوط بنانے کے سامان پیدا کئے۔خصوصاً ان علاقوں میں ، جہاں خدا کے لئے احمدی احباب، مردوزن نے تکالیف برداشت کیں اور بعض دفعہ میں حیران ہوتا تھا کہ کس خمیر سے مہدی معہود کی یہ جماعت بنی ہے کہ اپنا سب کچھ لٹا کر ہنستے ہوئے آجاتے تھے اور کہتے تھے، الحمد للہ ہمارے مال لوٹے گئے مگر ہمارے ایمان سلامت رہے۔ان حالات کی وجہ سے تحریک جدید کے وعدوں میں اضافے کے باوجود اور اس زمانہ کی تحریک جدید کی وصولیوں کے باوجود، جو پہلے سال سے زیادہ نہیں، پھر اس عرصہ میں کچھ کمی آئی لیکن مومن کو اگر دھکا دیا جائے تو وہ تھوڑا سا لڑھکتا تو ضرور ہے، یہ تو قدرتی بات ہے، لیکن رک نہیں جاتا۔اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا ہے۔اس لئے مجھے یقین ہے کہ قبل اس کے کہ وہ تاریخ آئے ، جب اس سال کے حسابات بند کر دیئے جائیں اور آئندہ سال کے حسابات جن کا ابھی میں اعلان کروں گا ، وہ کھولے جائیں، اپنے وعدے جماعت پورے کر چکی ہوگی۔بحیثیت مجموعی یقینا ایسا ہی ہوگا۔ہوسکتا ہے، بعض ایسے دوست ہوں، جو اپنے مالی نقصانات کی وجہ سے اپنے وعدے پورے نہ کر سکیں۔ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔لیکن کچھ اور دوست ہوں گے، جو یہ وعدے پورے کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے جس طرح میرے لئے خوشی کا سامان پیدا کیا، آپ کے لئے بھی خوشی کا سامان ہے۔آپ کو بتا دیتا ہوں۔مغربی افریقہ کے ایک دوست نے لکھا کہ (پاکستان میں ) فلاں جگہ کی مسجد جب جلائی گئی اور ہمیں پتہ لگا تو ہم نے کہا کہ اچھا وہاں مسجد جلائی گئی ہے، ہمارے پاس یہاں مسجد نہیں ہے۔ہم یہاں بنادیتے ہیں اور باوجو د سامان نہ ہونے کے اس دوست نے لکھا، پہلے میں نے نیت کی ، پھر خدا نے اور سامان پیدا کر دیئے۔اب ہماری مسجد (جس کی انہوں نے تصویر بھی بھیجی ہے۔قریباً مکمل ہو گئی ہے ا ہے۔ان کے ذہن میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے یہ ڈالا کہ دنیا میں بحیثیت مجموعی جماعت احمدیہ کی مساجد کم نہیں ہونی چاہئیں۔اگر ایک جگہ عارضی طور پر کمی آئی ہے تو دوسری جگہ مستقل طور پر اضافہ ہو جائے۔کیونکہ جو کی 123