تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 873
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 102 پریل 1972ء ہے، یہ ایک سال کی نہیں ہے۔بلکہ کسی ڈاکٹر کی آٹھ ماہ کی آمد ہے۔اس میں گو یا ابھی 06 لاکھ کی کمی ہے۔اگلا سال ختم نہیں ہو گا کہ ہماری آمد 53 لاکھ کی خواہش سے انشاء اللہ اور آگے بڑھ جائے گی۔اصل میں تو ہماری خواہش یہ تھی کہ ہمیں 53لاکھ کا سرمائیل جائے۔اور جو ہماری کل بچت ہے، وہ ہمارا سرمایہ ہے۔میں یہ بتا دوں کہ ہمارے ڈاکٹر جو دوائیں خریدتے ہیں، ان پر خرچ ہوتا ہے۔بعض دفعہ ایک کلینک میں چار، چار سو پونڈ کی دوائیں منگوانی پڑتی ہیں۔اسی طرح انہوں نے جو سامان خریدا ہے، مثلاً پورے کا پورا ایکسرے پلانٹ ہے، وہ سرمایہ ہے۔بعد کا خرچ وہاں کی آمد میں سے منہا کیا گیا اور پھر خالص بچت نکالی گئی ہے۔اور ہماری اصل آمد اس سے بہت زیادہ تھی۔چنانچہ سارے اخراجات نکالنے کے بعد اصل بچت 48 ہزار پونڈ ہوئی ہے۔اگر اس کو بھی شامل کر لیا جائے ، جو نصرت جہاں ریز روفنڈ کی آمد ہے، جس کی دوشاخیں ہیں یا جس کے دو حصے ہیں۔اندرون ملک اور بیرون ملک کے عطایا۔اور دوسری شاخ خالص بچت ہے۔وہ بھی خدا کی دین ہے۔پہلے عطایا کے متعلق ہمارے دل کی آواز یہی کہتی ہے کہ خدا سے ملا، جو کچھ ملا۔گھر سے تو کچھ نہ لائے۔ہم یہ عطا یا بھی گھر سے تو نہیں لائے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری حرکت میں تیزی پیدا کرنے کے لئے تدبیر کا یہ ایک راستہ بنایا۔اور دوسرے بچت عطا فرمائی۔تو یہ دو الگ الگ حصے ہیں۔لیکن درحقیقت ایک ہی ہیں۔یہ آمد ہی ہے، جو مختلف شکلوں میں عطا ہوتی ہے۔اگلے تین سال کے اندران عطا یا جات کی رقم انشاء اللہ پوری ہو جائے گی۔ان تین سال کے عرصہ میں ایک کروڑ کے قریب آمد چلی جائے گی بلکہ اس سے بھی زیادہ۔اور پھر خلافت ثانیہ کے ہر سال کی رقم دو لاکھ ہو جائے گی۔یعنی اپنی خواہش سے دو گنا۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل ہے۔میں نے کل بتایا تھا کہ میڈیکل سنٹرز ہیں، سیکنڈری سکولز ہیں ، اب مثلاً دس سیکنڈری سکولز کا کھولنا، کوئی معمولی کام نہیں ہے۔جو لوگ محکمہ تعلیم سے ذرا بھی واقفیت رکھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد ہماری حکومت نے ایک سال میں کبھی بھی اس قدر انٹر میڈیٹ کا لجز نہیں کھولے۔کوئی حکومت اتنے کا لجز کھول ہی نہیں سکتی۔حالانکہ اس کے پاس بہت سے وسائل ہوتے ہیں اور ہم ایک غریب جماعت ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو برکت اور خلوص عطا فر مایا ہے، اس میں کوئی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔جماعت خدا کے لئے جو قربانی کرتی ہے، اس کا رنگ ہی علیحدہ ہے۔گویا دس ہائیر سیکنڈری سکوٹر کھل جائیں گے۔ایک سال میں مختلف ممالک میں تو یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔873