تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 870 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 870

تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اکثر نے خبر دی ہے۔خواہ ان کا تعلق ایران سے تھا یا جو ہندوستان کہلا تا تھا، وہاں کے انبیاء نے بھی اور دوسرے ملکوں کے انبیاء نے بھی دی۔پھر محدثین نے بھی خبر دی۔میں اکثر نائیجیریا کے حضرت عثمان بن فود یو کا ذکر کرتا ہوں۔جنہوں نے بڑی دلچسپ کتابیں لکھی ہیں۔ان پر کسی نے اعتراض کر دیا کہ تم تو کافر ہو۔اور کافر اس لئے ہو کہ تم نے مہدی ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے، اس واسطے تم کا فر ہو۔انہوں نے کہا کہ میں تو کافر نہیں ہوں، میں تو خدا کا ایک عاجز بندہ ہوں۔لیکن یہ جھوٹا الزام ہے کہ میں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کیونکہ میں مہدی نہیں ہو سکتا اور نہ مہدی ہونے کا دعوی کر سکتا ہوں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کی جو علامات بتائی ہیں، وہ میری زندگی میں پوری نہیں ہو رہی ہیں۔لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور یہ بڑی دلچسپ بات ہے۔اب وہ شخص عالم الغیب نہیں۔جو بات انہوں نے بتائی، وہ اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے بتائی۔انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ مہدی کے ظہور کا زمانہ بالکل قریب آگیا ہے اور انگی ہجری صدی مہدی معہود کی ہے۔اس کے بعد 1818ء میں وہ فوت ہوئے اور 36-1835ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور انگلی صدی میں دعوی کر دیا۔یہ خبر تو وہ خدا تعالیٰ سے پا کر دے سکتے تھے کہ مہدی کا زمانہ بالکل قریب ہے۔پس میں یہ بتارہا ہوں کہ اگر واقعی ( بلکہ ہمارا یقین ہے کہ واقعہ یہی ہے ) مرزا غلام احمد قادیانی خدا کے مسیح اور مہدی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اور حبیب اور سلامتی کی دعائیں حاصل کرنے والے اور اسلام کے غلبہ کو اس زمانہ میں قائم اور مستحکم کرنے والے ہیں تو پھر ساری دنیا آپ کی جماعت میں داخل ہوگی اور اس میں سعودی عرب باہر نہیں رہے گا۔یہ تو ہے عقلی دلیل، اس کے علاوہ آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ نظارہ دکھایا کہ سعودی عرب میں احمدی ہی احمدی ہیں۔اس واسطے میں نے کہا تھا کہ یہ دروازے جو تم عارضی طور پر تو بند کر سکتے ہو، ہمیشہ کے لئے بند نہیں کر سکتے۔لیکن جہاں تک احمدیت کے نظام کا تعلق ہے، اس میں بعض لوگ بعض دفعہ غلطی کر جاتے ہیں۔دوست اپنی زبان کے محاوروں کو درست رکھا کریں۔ہمیں قطعاً کسی حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن روحانی انتظام ہمارے ہی مشوروں سے ہوا کرے گا اور وہ ہمیں ملے گا۔حکومت ہم نہیں چاہتے۔دنیا میں دنیوی فراستیں رکھنے والے لوگوں کو حکومتیں مبارک ہوں ، ہمیں حکومتوں سے کوئی غرض نہیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا 870