تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 868
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 102 اپریل 1972ء پیسے نہیں جائیں گے۔( یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بعض لوگ حکومت کو غلط خبریں پہنچادیتے ہیں۔) ہمیں اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں بڑی دولت دی ہے۔صرف ایک ملک میں ہی دولت نہیں دی۔یہ اللہ تعالی کا فضل ہے، لوگوں کو حسد نہیں کرنا چاہئے۔اللہ کے فضلوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔شروع میں ایک جاپانی فرم کے متعلق خیال تھا کہ وہ نوے، پچانوے ہزار پونڈ سٹرلنگ میں ریڈیو سٹیشن لگا دے گی۔ہمارے سرکاری نرخ کے مطابق 1,12 1 لاکھ روپے بنتے ہیں اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔غرض اب حکومت نائیجیریا نے غور کرنے کا قدم اٹھایا ہے اور میں بڑا خوش ہوں۔یہ مشاورت سے چند دن پہلے اطلاع آئی تھی، ابھی تک مشاورت کی وجہ سے اس کا جواب ہی نہیں دیا۔ریڈیو سٹیشن کے قیام کا بڑا فائدہ ہے۔یہ میری خواہش ہے اور احباب اس کو یا درکھیں کہ جماعت احمدیہ نے اس خواہش کو پورا کرنا ہے۔دنیا میں سب سے بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن گندے گانے گا کر اخلاق کو خراب کرتا ہے یا لغو باتیں بیان کر کے انسان کے وقت کو ضائع کرتا ہے یا اشتہارات وغیرہ کے لئے وقف ہوتا ہے یا غلط قسم کی فلسفیانہ دلیلیں اپنے حق میں اور مخالفوں کے خلاف دیتا ہے۔اس قسم کی باتیں ہمارے ریڈیو اسٹیشن سے نشر نہیں ہوں گی۔میں مانتا ہوں کہ آج کل کے ریڈیو اسٹیشنوں سے بعض اچھی باتیں بھی نشر ہوتی ہیں۔آنکھیں بند کر کے تنقید بھی نہیں کرنی چاہئے۔اور نہ لوگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بحیثیت ادارہ آنکھیں بند کر کے تنقید کرنے کے مجاز ہیں اور نہ اہل ہیں اور نہ اس کی اجازت ہے۔ہر چیز بنیادی طور پر خیر و برکت کا موجب ہے۔ہم اس کو غلط راہوں پر چلا کر اپنے لئے بدی کے سامان پیدا کر لیتے ہیں۔اب یہ ٹیلی ویژن فی الحقیقت بہت اچھی چیز ہے۔جب میں اپنی سکیمیں بتاتا ہوں تو بڑا مزہ آتا ہے۔لیکن آج کے ٹیلی ویژن سے اس قسم کا فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔جب ہمارے ہاتھ میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن آگیا تو ہم دنیا کو بتا ئیں گے کہ ٹیلی ویژن سے کیا کیا نیکی کے کام اور کیا کیا علمی ترقی کے کام اور اخلاقی اصلاح کے کام لئے جاسکتے ہیں؟ بجائے اس کے کہ وہ مخرب الاخلاق ہو ، وہ اخلاق پر حسن چڑھانے کا موجب بن سکتا ہے، وہ علم میں ترقی کا موجب بن سکتا ہے، وہ تقویٰ کی راہوں کو زیادہ نمایاں کر کے بنی نوع انسان کے سامنے رکھنے کا موجب بن سکتا ہے۔پس ہم جو ریڈیو اسٹیشن لگائیں گے تو اس سے انشاء اللہ یہ کام لئے جائیں گے۔اس وقت جو سب سے بڑا ریڈیو اسٹیشن ہے، وہ میرے خیال میں روس میں ہے۔دل یہ کرتا ہے کہ اپنی زندگی میں (موجودہ نسل کی زندگی میں) کم از کم اتنا بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ضرور لگ جائے۔ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے خلاف جو لوگ باتیں کرنے والے ہیں یا مذ ہب کے خلاف باتیں کرنے والے 868