تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 855 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 855

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل مشن امت واحدہ کا قیام ہے وو ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء ہاں یہ پادریوں کا جواب ہے۔غانا میں دو چار آدمی تھے، انہوں نے کہنا شروع کیا GHANIAN FOR GHANA یعنی غانا جو مبلغ انچارج ہے، وہ غانا کا باشندہ ہونا چاہئے۔مجھے رپورٹ ملی تو میں ان کو دورے میں انفرادی طور پر بھی سمجھا تارہا۔میں نے کہا، اگر تم یہ نعرہ لگاؤ گے، غانین فارغا نا۔تو اگر تمہاری بات مان لی جائے تو پھر شاید کسی غیر ملک میں کسی غانین کو نہیں بھیجا جا سکتا۔کیونکہ اگر میں باہر بھیجوں گا تو وہ ملک کہے گا کہ ایسے آدمی کو ہمارے پاس بھیج دیتے ہیں، جس کے اپنے خیالات یہ ہیں۔اسی واسطے ہماری تو بین الاقوامی برداری ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل مشن امت واحدہ کا قیام ہے۔ساری دنیا میں، ساری قومیں، سارے ملکوں میں بسنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔اس لئے یہ نعرہ نہیں لگے گا۔میں نے ان سے کہا، دیکھو! میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ تمہارے عبدالوہاب صاحب کو انگلستان کا مبلغ بناؤں اور اس طرح SWEET REVENGE یعنی ایک میٹھا اور شیریں انتقام ہم اس قوم سے لیں کہ جولوگ دو سو سال تک تمہارے اوپر حاکم رہے۔اب یہ جا کر ان پر روحانی طور پر حکومت کریں گے اور ان کے معلم بنیں گے۔غرض وہاب صاحب اس سکیم کے ماتحت یہاں آئے ہوئے ہیں اور بڑے پیار سے یہاں رہ رہے ہیں۔انشاء اللہ یہ انگلستان کے کسی حصہ میں دو یا تین سال کی ٹرم کے طور پر بطور مبلغ کام کریں گے۔پس یہ خیال درست ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہمارا بین الاقوامی برادری کا نعرہ صرف لفظی نہ رہے بلکہ اس پر ہم عمل کرنا بھی شروع کر دیں۔کیونکہ عمل ابھی ممکن ہوا ہے۔اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔چنانچہ وہاں غانا میں کماسی میں ہمارا ایک بہت اچھا سکول ہے۔اور وہاں کے چوٹی کے سکولوں میں سے ایک ہے۔کچھ عرصہ ہوا، غانا کی حکومت نے کہا، سکولوں میں استاد ہم مقرر کریں گے۔ویسے وہ بڑی مدد کرتے ہیں۔میں نے کہا، ٹھیک ہے، وہ مقرر کر دیں۔خدا اپنا حکم چلاتا ہے۔بندے کا حکم تو خدا کی مرضی پر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا، ہم اپنا انتخاب کر دیں گے۔اللہ میاں نے کہا، ہم اپنا انتخاب کریں 855