تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 69
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1966ء جماعت کو چاہیے کہ مطالبات تحریک جدید کود ہراتی رہے اور ان پر عمل کرے چاہتا ہوں۔22 خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اگست 1966ء میں اختصار کے ساتھ انفاق فی سبیل اللہ کے متعلق دوستوں کے سامنے بعض باتیں رکھنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔وو۔۔۔اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لئے سب سے اول تو وہ پہلو ہے کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ۔اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں پھیلاؤ۔اس پہلو میں مالی ضرورتوں اور امداد کی حاجت ہے۔اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایسی ضرورتیں پیش آئی تھیں۔اور صحابہ کی یہ حالت تھی کہ ایسے وقتوں پر بعض ان میں سے اپنا سا راہی مال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے اور بعض نے آدھا دے دیا۔اور اس طرح جہاں تک کسی سے ہوسکتا، فرق نہ کرتا۔مجھے افسوس سے ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ وہ لوگ ، جو اپنے ہاتھ میں بجز خشک باتوں کے اور کچھ بھی نہیں رکھتے اور جنہیں نفسانیت اور خود غرضی سے کوئی نجات نہیں ملی اور حقیقی خدا کا چہرہ ان پر ظاہر نہیں ہوا، وہ اپنے مذاہب کی اشاعت کی خاطر ہزاروں لاکھوں روپے دے دیتے ہیں اور بعض اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں۔عیسائیوں میں دیکھا ہے کہ بعض عورتوں نے دس، دس لاکھ کی وصیت کر دی ہے۔پھر مسلمانوں کے لئے کس قدر شرم کی بات ہے کہ وہ اسلام کے لئے کچھ بھی کرنا نہیں چاہتے یا نہیں کرتے۔مگر خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے روشن چہرہ پر سے وہ حجاب، جو پڑا ہوا ہے، دور کر دے۔اور اسی غرض کے لئے اس نے مجھے بھیجا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 616615) 69