تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 822 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 822

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہے؟ نہیں، ہمیں بھی معلوم ہے۔کیونکہ ہم بھی روز یہ نشان دیکھتے ہیں۔کوئی پشاور میں نشان نظر آ رہا ہے، کوئی نشان گوجرانوالہ میں نظر آ رہا ہے، کوئی گجرات میں نظر آ رہا ہے، کوئی سیالکوٹ میں نظر آ رہا ہے، کوئی نشان ملتان، بہاولپور اور کراچی ،غرض سارے پاکستان میں یہاں تک کہ ساری دنیا میں نشان نظر آ رہے ہیں۔ہمارا رب بڑا ہی پیار کرنے والا ہے۔اگر ہم اس سے بے وفائی نہ کریں تو وہ انسان سے کہیں زیادہ وفادار ہے۔اگر ہم اس کے شکر گزار بندے بنیں تو وہ ہمیں اپنے فضلوں سے بہت زیادہ نوازتا ہے۔اسی لئے اس نے قرآن کریم میں فرمایا:۔لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم 08) پس اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔بعض لوگ جو بھی احمدی نہیں ہوئے ، مثلاً افریقہ میں بھی ہیں اور دوسری جگہوں پر بھی ہیں، وہ اپنی تقریروں میں علی الاعلان بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے احمدیت کی صداقت کے نشان دیکھے ہیں۔چنانچہ سیرالیون کے ایک سابق ڈپٹی پرائم منسٹر کے متعلق میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں کہ جب میں افریقہ کے دورے پر گیا اور سیرالیون پہنچا تو اس نے پیچھے پڑ کر استقبالیہ دیا۔میں سمجھتا ہوں کہ سابق نائب وزیر اعظم صاحب اس لئے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ اس طرح وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ وہ اپنی استقبالیہ تقریر میں یہ کہتے تھے کہ میں احمدی نہیں ہوں۔لیکن جس شخص نے ( یہ ان کے الفاظ تھے ) بھی جماعت احمدیہ کی مخالفت کی، اللہ تعالیٰ نے اسے تباہ کر کے رکھ دیا۔اب وہ ایک ایسے شخص سے، جو یہاں سے پانچ ہزار میل دور سیرالیون کے رہنے والے تھے ، نہ وہ یہاں آئے ، نہ مرکز سلسلہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق تھا ، احمدی وہ نہیں تھے، محض ایک سیاستدان ہیں۔مگر انہوں نے اپنی تقریر میں کہا میں نام نہیں لیتا ( شاید ان کی وزارت کے زمانہ میں کوئی وزیر تھا ) بڑا امیر آدمی تھا، اس کے پاس کاریں تھیں، وہ بڑے پیسے والا تھا مگر اس نے جماعت کی بڑی مخالفت کی تھی۔تم میں سے ہر ایک شخص کو پتہ ہے، میں اس کا نام نہیں لیتا۔مگر اب بتاؤ کہاں ہے وہ آدمی ؟ کہاں ہیں اس کی کاریں؟ اور کہاں ہے اس کا خاندان؟ غرض یہ الفاظ ایک غیر از جماعت سمجھدار اور سابق نائب وزیر اعظم کے ہیں، جس نے اپنی تقریر میں برملا اظہار کیا اور احمدیت کی صداقت کا ایک نشان بنا۔غرض اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے حق میں ساری دنیا میں اپنی قدرت اور اپنے پیار کے نشان دکھاتا ہے۔جب تک ہم اس کے وفادار اور شکر گزار بندے بنے رہیں گے، اس وقت تک ہم اللہ تعالیٰ کی 822