تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 783 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 783

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم " وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1971ء اپنی دعاؤں میں تحریک جدید کے مخلصین کو یا درکھو خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1971ء جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی راہ کے مالی میدان میں مجموعی لحاظ سے کیا خرچ کر رہی ہے؟ وہیں سے مالی لحاظ سے ہمارا عمل شروع ہوتا ہے۔اس کے لئے ذرائع اور وسائل اکٹھے کئے جاتے ہیں۔لیکن اس کے مقابلے میں اتنے زبر دست نتائج نکل رہے ہیں کہ میں تو جب سوچتا ہوں تو میری عقل میں یہ بات نہیں آتی کہ جماعت احمدیہ اور غلبہ اسلام کے حق میں اس وقت جو ایک انقلاب بپا ہورہا ہے، اسے میں کس طرح اپنی کوششوں کی طرف منسوب کر دوں؟ ہر دو میں کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔ہماری کوشش بہت تھوڑی سی ہوتی ہے لیکن نتائج بڑے زبر دست نکل رہے ہیں۔اسی لئے میں آپ کو بار بار توجہ دلا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا ت شکر ادا کیا کریں۔کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے، وہی اس کی مزید رحمتوں کا مستحق بنتا ہے“۔پس اپنے اس پیارے رب سے اپنا تعلق پیدا کرو اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاؤ اور اپنی دعاؤں میں تحریک جدید کے ان مخلصین کو بھی یادرکھو، جو اخلاص کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں پیسے خرچ کرتے ہیں۔تحریک جدید کی طرف سے کل رپورٹ آئی تھی ، مجھے تو آج ہی ملی ہے ، سال رواں میں نوسو، پندرہ مخلصین نے اپنے وعدے کی پوری رقوم ادا کر دی ہیں۔گو میں نے ایک سرسری نظر ڈالی تھی ، پھر بھی مجھے تعجب ہوا کہ بعض دوستوں نے اپنی حیثیت سے بہت کم چندہ لکھوایا ہوا ہے۔لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ ان کو اجر عطافرمائے۔ان میں سے اکاون مخلصین نے ایک، ایک ہزار روپے کا وعدہ کیا تھا اور وہ پورے کا پورا ادا کر دیا ہے۔ان کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں اور جنہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، ان کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی توفیق عطا فرمائے۔مالی لحاظ سے بھی اور اخلاص کے لحاظ سے بھی کہ وہ بھی جلدی اپنے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔( مطبوعه روز نامه افضل 16 جنوری 1972ء) 783