تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 780
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اکتوبر 1971ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کرے گا، وہاں ہمارے اخلاص کو شیطانی یلغار سے محفوظ بھی رکھے گا۔اور جب ہم اس کے حضور اسی کے مال کا ایک حصہ پیش کریں گے تو وہ اسے قبول کرے گا اور اس طرح پر ہمیں تو اب مل جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔پس چاہیے کہ خدا پر توکل کر کے پورے اخلاص اور جوش اور ہمت سے کام لیں کہ یہی وقت خدمت گزاری کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نہیں فرمایا کہ پورے اخلاص اور پورے جوش اور پوری ہمت سے کام لیں۔بلکہ یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے پورے اخلاص اور پورے جوش اور پوری ہمت سے کام لیں۔اس لئے کہ اخلاص خواہ بظاہر انسان کے اندازہ کے مطابق کامل ہی کیوں نہ ہو اور جوش بھی ایسا کہ دنیا واہ واہ کرنے لگے اور ہمت بھی ایسی کہ انسان انسان کی نگاہ میں اولو العزم بن جائے ، تب بھی انسان خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ثواب کا مستحق نہیں بنتا۔جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت اس کے شامل حال نہ ہو۔اور اس کے لئے انسان کو اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا پڑتا ہے۔انسان کو جب اپنی کمزوری اور اپنے نفس کا احساس ہو اور انسان کو جب یہ معرفت اور یقین حاصل ہو کہ اس کا خدا کے حضور کسی چیز کا محض پیش کر دینا کافی نہیں ہے، جب تک کہ وہ مقبول نہ ہو جائے۔یہ احساس جو ہے، اس کے نتیجہ میں یا تو شیطان آئے گا اور کہے گا کہ جب پتہ ہی نہیں کہ ثواب ملتا ہے یا نہیں؟ تو نہ دو۔یا فرشتے آئیں گے اور کہیں گے، جس نے تمہیں پیدا کیا، جس نے ان ساری چیزوں کو پیدا کیا، اس نے تمہیں مال دیا اور اس نے تمہارے لئے ثواب کے یہ سارے مواقع بہم پہنچائے ہیں۔اس پر تو کل رکھو۔دراصل خدا کے سہارے کے بغیر خدا کا سہارا بھی نہیں ملتا۔اور خدا کے سہارے کے بغیر، خدا پر توکل کئے بغیر، انسان نہیں کہہ سکتا کہ جو اس نے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا ہے، وہ مقبول ہو گیا اور اس کا آگے ثواب مل گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ کی چیز تھی ہم اس کی راہ میں دے رہے ہو۔تمہارا خیال ہے کہ اخلاص میں کوئی کمی نہیں، دنیا سمجھتی ہے کہ تمہارے اندر بڑا جوش پایا جاتا ہے اور دنیا کی نگاہ تمہیں اولوالعزم اور صاحب ہمت بھی بجھتی ہے لیکن دنیا کی نگاہ اوراللہ تعالیٰ کی نگاہ میں فرق ہے۔جب تک دنیا کی نگاہ میں وہی کچھ نہ ہو، جواللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہے، اس وقت انسان کی کوشش بے نتیجہ ہوتی ہے۔پس یہ دعا بھی کرو اور اللہ پر تو کل بھی رکھو کہ وہ تمہاری اس دعا کو قبول کرے گا اور جو اس نے تم سے مطالبہ کیا اور اسکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، جو کچھ تم نے اس کے حضور پیش کیا، اگر اس کے اندر کوئی خامی یا 780