تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 759
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 09 اکتوبر 1971ء ہمارے کام بڑے اہم ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سہارے کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتے خطاب فرمودہ 09 اکتوبر 1971 ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ وو کیونکہ ہمارے کام بڑے اہم ہیں اور ہماری طاقتیں اور وسائل بہت تھوڑے ہیں۔ہمیں محض اپنے اوپر بھروسہ کرتے ہوئے ، ان کاموں میں ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں پیدا ہوتی۔اس لئے کسی اور کے سہارے کی ضرورت میں بھی اور میرا ہر احمدی بھائی اور بہن بھی محسوس کرتے ہیں کہ ساری دنیا کو حلقہ بگوش اسلام کرنا اور تمام بنی نوع انسان کے دل میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت پیدا کرنا اور خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت پیدا کرنا اور خدا میں ہو کر فنا کا جبہ پہننے کے لئے ہر انسان کو تیار کرنا اور اس مہم میں جور کا وٹیں مخالفین اسلام کی طرف سے اسلام کے غلبہ کی راہ میں حائل ہیں، ان سے نپٹنا اور ان کے مقابلے میں کامیاب ہونا، یہ ایسا پروگرام نہیں کہ اگر ہم عقل رکھتے ہوں اور ہمارے ذہنوں میں فراست ہو تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی ہم یہ سمجھ سکیں کہ اپنے زور سے، اپنے وسائل کے ذریعہ یا اپنی ہمت سے اپنی ذمہ داریوں سے (جن کا میں نے مختصر اذکر کیا ہے ) ہم عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے سہارے کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا اور ہم ایک سیکنڈ کے لئے بھی ایسا سوچ نہیں سکتے۔دراصل سہارے کی ضرورت دو وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ایک اس لئے کہ جو کام سپر د کیا گیا ہو، وہ انسان کی اپنی طاقت سے باہر ہوتو پھر وہ کسی غیر کا سہارا ڈھونڈتا ہے۔دوسرے یہ کہ انسان کے راستے میں جور کا وٹیں ہوں، ان کو دور کرنے کی ہمت یا وسیلہ نہ ہو تو پھر بھی اپنے علاوہ کسی اور کے سہارے کی اسے ضرورت محسوس ہوتی ہے۔کامیاب ہونے کے لئے بھی اور کامیابی کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں ، انہیں دور کرنے کے لئے بھی اگر دل میں یہ احساس ہو کہ ہم خود ایسا نہیں کر سکتے ، نہ اپنے زور بازو سے کامیاب ہو سکتے ہیں اور نہ اپنی ہمت سے دشمن کی ساری روکیں ، جو اسلام کے غلبہ کی راہ میں آج وہ کھڑی کر رہا ہے، دور کر سکتے ہیں تو پھر انسان خود کو کسی سہارے کا محتاج محسوس کرتا اور پاتا ہے۔دنیا دار لوگ جو اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانتے نہیں، وہ سائنسی علوم کا سہارا ڈھو وہ ہر جائز اور ناجائز طریقے سے اکٹھی کی ہوئی دولت اور اموال کا سہارا ڈھونڈتے ہیں۔وہ اپنے جتھوں کا سہارا اور جائز اور 759