تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 729 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 729

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء ہی ہوائی جہاز کے ذریعہ یہاں میرے پاس پہنچی ہے۔الحمد للہ ایک تہائی کام ہو گیا ہے، باقی بھی انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا۔وہاں کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے ، وہ کام کر رہے ہیں۔دوسری دو جلدیں بھی شائع ہو جائیں گی۔لیکن اگر ہمارے پاس مثلاً یہاں پر لیس ہو تو ہم اس زبان میں بھی کتابیں شائع کر کے وہاں بھجوا سکتے ہیں۔اس طرح کچھ ستا بھی رہتا ہے۔کیونکہ ہمارے ملک کی نسبت انڈونیشیا میں مہنگائی زیادہ ہے۔تنزانیہ سے سواحیلی میں لٹریچر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کچھ کتابیں تو ہم نے انہیں یہاں سے شائع کر کے بھیجی ہیں۔لیکن ان کا سارا مطالبہ پورا نہیں ہوا۔ان کی ڈیمانڈ ہے کہ بھیجتے چلے جاؤ۔کیونکہ ہر آدمی کو توجہ پیدا ہورہی ہے۔اب زنجبار میں ایک مولوی صاحب تھے ، وہ پہلے ہم سے تعلق رکھتے تھے۔مگر بعد میں مخالف ہو گئے۔ہمارا سواحیلی میں قرآن کریم ترجمہ چھپ چکا ہے۔چنانچہ انہوں نے بھی کچھ نوٹس کے ساتھ سواحیلی میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا اور اس میں بہت ساری گالیاں بھی دے دیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ غیر احمدی پڑھے لکھے عوام میں یہ رد عمل ہوا ہے کہ یہ شخص بڑا نالائق ہے، جس نے قرآن کریم کے ترجمہ میں اس طرح گالیاں دی ہیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں ہماری کتابوں کی اتنی مانگ پیدا ہوگئی ہے اور ہمارے ترجمہ پر اتنی اچھی تنقید آنی شروع ہو گئی ہے کہ جس سے ہماری کتابوں کا مطالبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔اور یہ ہم شائع نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس پریس نہیں ہے۔اب فرانسیسی ترجمہ ہے۔یہاں لاہور والوں نے انکار کر دیا کہ ان کے پاس فرانسیسی کے جو چند حروف مختلف ہیں، وہ نہیں۔اس لئے وہ اسے شائع نہیں کر سکتے۔اگر اپنا پریس ہوتا تو اسے فوراً چھاپ دیتے۔اس سے آپ پر یس کی ضرورت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔یہاں اس وقت بعض شوقین بھی بیٹھے ہوئے ہیں، وہ شائد یہ معلوم کرنا چاہیں کہ اس پر لیس کی Capacity ( کام کی استعداد ) کیا ہوگی؟ یہ پریس کوئی سات، آٹھ لاکھ صفحات 24 گھنٹوں میں پرنٹ کر جائے گا اور یہ اس کی بڑی Capacity ہے۔بڑا کام کرتا ہے اور یہ انشاء اللہ دس لاکھ کے اندر لگ جائے گا۔ایک تو دنیا کی پیاس بجھانے کے لئے اس پریس کی بڑی ضرورت ہے۔پھر یہ کہ ہماری ذمہ واری بڑی ہے۔اس لئے میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ کام آپ نے کرنا ہے۔دوسری ضرورت جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن کو متوجہ کیا ہے، وہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا کی حالت ایسی ہے کہ ہمیں دنیا میں کسی جگہ اپنا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگا دینا چاہئے۔”ہمیں" سے مراد جماعت احمدیہ ہے۔پریس کی ذمہ واری پاکستان کی جماعت پر ہے اور انہیں قربانی دینی پڑے گی اور 729