تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 695 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 695

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کی حجت تمام دنیا پر پوری ہو خطبہ جمعہ فرمودہ 09 اکتوبر 1970ء حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔”اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز اور ناکارہ پر خطا اور نالائق غلام احمد ، جو تیری زمین ملک ہند میں ہے۔اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین! تو مجھ سے راضی ہو اور میری خطیبات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور و رحیم ہے۔اور مجھ سے وہ کام کرا، جس سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی دوری ڈال۔اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت اور جو مجھے حاصل ہے، اپنے ہی راہ میں کر۔اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار اور اپنے ہی کامل حسین میں مجھے اٹھا۔اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے، اس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک پہنچا۔اور عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں، پوری کر۔اور اس عاجز اور اس کے تمام محبوں اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کی نظر سے ظل اور حمایت میں رکھ کر دین و دنیا میں آپ ان کا متکفل بن۔اور سب کو اپنی دارالرضا میں پہنچا اور اپنے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات نازل کر۔آمین ثم آمین۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(الحلم 6/13 ، اگست 1898، صفحہ 13,14) ”اے میرے قادر خدا! میری عاجزانہ دعائیں سن لے۔اور اس قوم کے کان اور دل 695