تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 674 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 674

خطبہ جمعہ فرمود 04 ستمبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوا تھا، اس کا تمہیں پھر سے مہتم بنا کر مبعوث کیا ہے۔اسی کوثر کا اہتمام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے زور سے فرمایا ہے۔سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے“ ( در مشین صفحه 36) پس فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے جو خزانے دنیا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام کی نشاۃ اولی میں حاصل کئے اور آسمان سے نازل ہوتے دیکھے۔دنیا اب وہی جماعت احمدیہ کی شکل میں دوبارہ دیکھے گی۔کیونکہ کوثر کا مہتمم حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو بنا دیا گیا ہے۔پھرا پریل 1905ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بذریعہ وحی یہ خبر دی کہ جب اس قسم کا الہی سلسلہ امت محمدیہ کے اندر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے طور پر اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کے لئے قائم ہوگا، دنیا اس کی مخالفت کرے گی اور وہ اس میں ناکام ہوگی۔یہ ایک واقعہ ہے، ایک بشارت ہے۔پس دنیا کی مخالفت ضروری تھی اور ساری دنیا نے دیکھی۔دنیا کی ساری طاقتیں ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز کو خاموش کرنے کے لئے متحد ہو گئیں اور دنیا کی سب طاقتیں متحد ہونے کے باوجود ناکام ہوئیں۔اور وہ آواز خاموش نہیں کی جاسکی۔وہ آواز گونج رہی ہے اور انشاء اللہ گونجتی چلی جائے گی۔یہاں تک کہ قیامت آ جائے۔جیسا کہ پہلے حوالہ گزر چکا ہے اور یہ ایک بڑی زبردست دلیل ہے۔افریقہ والے اسے بڑی آسانی سے سمجھ لیتے تھے۔بہر حال یہ بشارت دی کہ دشمن اپنے منصوبوں میں نا کام ہوگا۔جماعت کو آسمانی تائیدات اور آسمانی نشانات حاصل رہیں گے۔آپ فرماتے ہیں:۔یا در ہے کہ ان نشانوں کے بعد بھی بس نہیں ہے۔بلکہ کئی نشان ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتے رہیں گے۔یہاں تک کہ انسان کی آنکھ کھلے گی اور حیرت زدہ ہو کر کہے گا کہ کیا ہوا چاہتا ہے؟ ہر ایک دن سخت اور پہلے سے بدتر آئے گا۔خدا فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا اور بس نہیں کروں گا۔جب تک کہ لوگ اپنے دلوں کی اصلاح نہ کرلیں۔(تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 451) پھر اس کے بعد بشارت دی کہ تمام مسلمان حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند کے جھنڈے تلے جمع کر دیئے جائیں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ الہام فرمایا۔إِنِّي مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ" 674 ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 490 )