تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 673
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم انَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَةُ خطبہ جمعہ فرموده 04 ستمبر 1970ء یہ بہار تھی۔اور اب بھی اس کے ساتھ وہی وعدہ ہے، یعنی نو بہار میں بھی کوثر کا وعدہ ہے۔اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَةُ ایک بڑی عظیم بشارت تھی، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تھی۔تفسیر کبیر میں اسے بڑی وضاحت اور تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔جو دوست اسے پڑھ سکتے ہیں ، وہ ضرور پڑھیں۔غرض یہ ایک عظیم اور All round (آل راؤنڈ ) یعنی باقی بشارتوں پر محیط ہے۔پس یہ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ اس قسم کی بشارت تھی۔اب پہلے یہ فرمایا کہ وو رسید مژده که ایام نو بہار آمد یعنی ایک بہار پہلے آچکی ہے اور نئی بہار آ رہی ہے۔یہ خوشخبری ہمیں 8 کو ملی اور 12 تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہا ما فر مایا۔لَا تَيْتَسُوا مِنْ خَزَائِنِ رَحْمَةِ رَبِّي ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه 440 ) ابھی تک جو مسلمان احمدی نہیں ہوئے ، ان پر تنزلی کا زمانہ ہے۔وہ بڑے مایوس ہیں۔مایوس ہونا بھی چاہئے۔کیونکہ ہر طرف الہی وعدوں کے خلاف تنزلی اور بے عزتی کے حالات میں سے وہ گزر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں معاف کرے اور انہیں ہدایت دے۔لا تَيُنَسُوا مِنْ خَزَائِنِ رَحْمَةِ رَبِّي میں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو مخاطب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے یہ فرمایا کہ اس کی رحمت کے خزانے ، جو کوثر کی شکل میں اس سے پہلے آئے تھے ، وہ اب پھر آنے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خزائن سے تم مایوس نہ ہو۔إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ یہ اسی الہام کا ایک حصہ ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ہیں۔اس لئے ہم اس کا ترجمہ یوں کریں گے کہ وہ کوشر ، جو حضرت نبی کریم صلی 673