تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 659
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء ماسٹر لگاؤں۔کیونکہ جب تک ہم عملاً ان سے یہ سلوک نہیں کریں گے، اس وقت تک ہمارا یہ دعویٰ آج نہیں تو کل ضرور کھوکھلا نظر آئے گا۔وہ پیار کے بڑے بھوکے ہیں۔اور اس کے وہ حق دار بھی ہیں۔بو میں جورو کے ایک پیرا ماؤنٹ چیف جس کا اب مجھے خط ملا ہے اور اس میں اس نے لکھا ہے کہ میں نے آپ کے بو میں آنے پر اپنے پندرہ آدمی بطور آبزور بھیجے تھے، جن میں اکثر غیر احمدی تھے اور میں ان کے ذریعے یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ آپ لوگوں سے کیسے سلوک کرتے ہیں؟ انہوں نے آکر مجھے بڑی اچھی رپورٹ دی ہے۔خصوصا ( یہ چیز میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیار کرنے کا کیا اثر ہوتا ہے؟ اس بات پر بڑا اثر ہے کہ آپ نے ان سے معانقہ کیا ہے۔اب معانقہ کرنے پر انسان کا کیا خرچ آتا ہے؟ لیکن یہ چیز بڑا ہی اثر پیدا کرتی ہے۔ان کے بچوں کو پیار کرنے سے، ان کو گلے لگا لینے سے، ان کی غیر ملکیوں کے خلاف جو نفرت اور حقارت ہے، وہ ایک لمحہ میں دھل جاتی ہے۔لیکن اسے ہم نے عملاً ثابت کرنا ہے۔اب تو حالات ایسے نہیں لیکن وہ وقت دور نہیں ، جب ہمارے ہیں، ہیں افریقن غیر ملکوں کے مشن میں بھجوائے جائیں گے۔اب مثلاً نجی ہے، وہاں سے مجھے کل ہی خط آیا ہے کہ کسی افریقن مشنری کو یہاں بھجوائیں۔کیونکہ یہاں افریقن بھی آباد ہیں بلکہ مقامی باشندے شاید افریقن نسل سے ہی ہیں اور وہ افریقن مبلغ ان کے ساتھ ملے اور تبلیغ کرے تو بڑا اچھا اثر ہوگا۔پس یہ مساوات کا سبق بھی ہم نے ہی ان قوموں کو دینا ہے۔یہ جو اپنے آپ کو بڑی مہذب قومیں کہتے ہیں، وہ یہ نہیں سوچتے کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کا نعرہ قرآن کریم کے مطابق حضرت عیسی نے بھی لگایا تھا۔سارے رسول یہی کہتے آئے ہیں۔لیکن ان کی جو تو میں تھیں، وہ بعد میں خراب ہو گئیں۔چنانچہ یہ عیسائی تو میں اپنے آپ کو مہذب کہتے ہوئے بھی انسانی مساوات پر عمل نہیں کرتیں۔اور افریقہ میں یہ افریقن اور یورپین کے درمیان امتیاز کو قائم رکھتی ہیں۔میں نے وہاں انہیں کئی دفعہ یہ کہا کہ اگر انسانیت سے تمہیں پیار ہوتا تو تم ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم کبھی ایجاد نہ کرتے۔اس قسم کی تمہاری یہ ایجادیں اپنی ذات میں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ تمہیں انسانیت سے کوئی پیار نہیں ہے۔اپنے آپ سے پیار ہے، اپنی قوم سے پیار ہے، لیکن انسان سے بحیثیت انسان تمہیں کوئی پیار نہیں ہے۔اس دفعہ جب میں افریقہ گیا ہوں تو دو بوڑھے امریکن فرینکفورٹ سے لیگوس تک کی چھ گھنٹے کی پرواز کے دوران ہمارے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ان سے میری واقفیت ہو گئی۔چنانچہ آپس میں ہماری باتیں 659