تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 609 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 609

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 جولائی 1970ء اقوام عالم کو وحدت انسانی میں منسلک کرنے کے ذرائع اور طریق خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جولائی 1970 ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فنافی الرسول کا جو مقام حاصل تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو قرب میسر تھا، وہ امت محمدیہ میں کسی اور کے نصیب میں نہ ہوا، نہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ وعدہ دیا اور یہ بشارت دی کہ تیرے ذریعہ سے تمام اقوام عالم وحدت انسانی میں منسلک کی جائیں گی۔وہ سب تیرے گرد پیار اور محبت سے گھو میں گی اور تیری اطاعت اور اتباع میں اپنے محبوب اور مقصود اللہ کی رضا کو حاصل کریں گی۔اقوام عالم کا وحدت انسانی میں منسلک ہونے کا کام جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت سے بیان فرمایا ہے، مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے ساتھ وابستہ تھا۔کامل دین آ گیا اور شریعت مکمل ہو گئی۔تمام دنیا کو قرآن عظیم میں عظیم بشارتیں دیں۔لیکن اس وحدت کی طرف دنیا کی اقوام نے صدیوں مزید سفر کرنا تھا۔اس وقت تک کے لئے جب مہدی معہود دنیا کی طرف معبوث ہوں اور اللہ تعالیٰ کی یہ روشنی ساری اقوام عالم کو منور کرنے والی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا حقیقی اور بنیادی فرض ہے ہی یہ کہ تمام اقوام عالم کو اسلام کے نور سے منور کر کے اور اسلام کے حسن کا گرویدہ بنا کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں پر لاڈالیں۔باقی تو سب فروعات ہیں۔وہ راستے ہیں، جو مختلف جہات سے ہو کر اس ایک مرکز کی طرف رواں دواں ہیں۔اس وحدت اقوامی کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو ہتھیار یا ذرائع اور اسباب لا سکتے تھے، وہ لائے۔اس وحدت اقوامی کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تین باتوں کی ضرورت ہے۔ایک کا تعلق آپ سے نہیں کیونکہ وہ دنیوی بات ہے۔اس کا تعلق عام انسان کی ترقی اور سائنس کے زیادہ سے زیادہ حقائق کو حاصل کرنے سے ہے۔مثلاً ہوائی جہازوں کی ایجاد اور سمندری جہازوں کی ایجاد اور ریلیں، موٹریں ہیں۔ہفتوں میں انسان یہاں سے موٹر میں یورپ وغیرہ میں پہنچ جاتا ہے۔ہوائی جہاز کے نتیجہ میں سالوں کا فاصلہ ایک دن میں طے ہو جاتا ہے۔مثلاً ہم جب افریقہ گئے، جو یہاں 609