تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 599 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 599

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء کے مطابق اس رنگ میں اور اس شان کے ساتھ آج سے 20 سال بعد ہمیں ملنی ہیں ، وہ نو جوانوں کی جوانی کے جوش اور قربانی اور ایثار کے نتیجہ میں 20 سال کی بجائے دس سال کے بعد مل جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل اور ذمہ داری کا احساس دے اور دعا کی توفیق دے۔اور بے نفس اپنی جانوں کو اس کے حضور پیش کرنے کی طاقت دے اور جو چھوٹی سی قربانیاں تھوڑی تھوڑی سی ہم پیش کر رہے ہیں، ان کو وہ قبول کرے۔اور اپنی بشارتوں کے مطابق ان کے نتائج نکالے۔ان قربانیوں کے نتائج ان قربانیوں کے حجم کے مطابق نہ ہوں بلکہ ان بشارتوں کے مطابق ہوں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ذریعہ خدائے قادر و توانا سے ہم نے پائی ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔میری طبیعت پر یہ اثر ہے۔لندن میں بھی میں نے کہا تھا اور یہ کہنے پر مجبور ہو گیا تھا، میں سوچتا ہوں تو میرے دل کی کیفیت یہ ہوتی ہے۔ع گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار غلبہ اسلام کے دن مجھے Horizon ( افق پر نظر آ رہے ہیں۔یہ سورج انشاء اللہ طلوع ہوگا اور نصف النہار پر پہنچے گا۔اور بہت جلدی پہنچے گا۔لیکن اس سورج کی تپش کے ذریعہ سے گناہ کی خنکی سے بچنے کے سامان اللہ تعالی پیدا کرے۔تبھی ہمیں فائدہ ہے۔اور جو توانائی اس مادی دنیا کو سورج کی شعائیں دے رہی ہیں۔روحانی سورج کی شعاعیں ہماری روحانی دنیا میں ہمیں ان فیوض کا اہل پائیں۔اور ہمیں وہ اتنی ملیں ، اتنی ملیں کہ ہم حقیقتا اور واقعہ میں صحابہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہو جائیں جیسا کہ ہمیں وعدہ دیا گیا ہے۔،، ( مطبوعه روز نامہ الفضل ربوہ 21 اپریل 1971ء) 599