تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 579 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 579

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء میں اس سلسلہ میں آپ کو ایک لطیفہ بھی سنا دیتا ہوں۔ہم نے جس روزا جے بواوڑے جانا تھا، اس سے پہلی رات ہمارے ایمبیسیڈر کے ہاں ہمارا کھانا تھا۔ان کی بیوی نے پتہ نہیں کیوں منصورہ بیگم سے کہا کہ یہ علاقہ بڑا خطرناک ہے، آپ کو دیر ہو جائے گی۔آپ کوشش یہ کریں کہ سورج غروب ہونے سے قبل واپس لیگوس پہنچ جائیں۔غرض اس نے وہاں کے حالات کا اچھا خاصا بھیا نک نقشہ کھینچا، جو میرے نزدیک غلط تھا۔بہر حال جب انہوں نے یہ کہا اور مجھے اس کا پتہ لگا تو میں نے اپنی جماعت سے کہا کہ ہمارے احمدی پولیس افسر بھی ہوں گے اور فوجی افسر بھی ہوں گے، کسی کو کہیں کہ وہ ہمارے ساتھ چلے۔چنانچہ انہوں نے ایک میجر کی ڈیوٹی لگائی۔اس نے کہا کہ میں اپنے دفتر کا کام ختم کر کے دو پہر کے بعد اپنی آرمڈ یونٹ لے کر پہنچ جاؤں گا اور واپسی پر آپ کے ساتھ آؤں گا۔کوئی 80-70 میل کے فاصلے پر وہ جگہ تھی۔چنانچہ وہ وہاں پہنچے اور جب مجھ سے ملے تو وہ یونیفارم میں تھے۔جب ہم واپس لیگوس اپنے ہوٹل میں پہنچے تو وہ مجھے نظر نہ آئے۔میں نے سمجھا شاید انہوں نے جلد اپنی ڈیوٹی پر پہنچنا ہو اور وہ راستے سے ہی اپنی بیرک میں چلے گئے ہوں۔میں نے دوستوں سے پوچھا کہ ہمارے میجر صاحب ہمارے ساتھ تھے۔کیا وہ راستے ہی سے چلے گئے ہیں؟ کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے کہ یہ پانچ قدم پر آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔ہوا یہ تھا کہ موٹر ہی میں انہوں نے اپنی یونیفارم اتار کر اپنا جبہ پہن لیا تھا اور اس سے ان کی شکل بھی بدل گئی تھی۔ممکن ہے کہ اس طرح ایک غیر ملکی کے لئے انہیں پہچاننا آسان نہ ہو۔لیکن میرا تو خیال ہے کہ بحیثیت مجموعی ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں۔کیونکہ انسان کی شکل صرف اس کے چہرے کے فیچر ز یعنی نقوش ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا لباس ہے اور اس کی طرز ہے۔ان ساری چیزوں کے ملنے سے دماغ میں کسی شخص کی شکل کا ایک تصور قائم ہوتا ہے۔بہر حال امیر اور غریب میں جو بعد یہاں پایا جاتا ہے اور جو تفریق یہاں پائی جاتی ہے، وہ ان ملکوں میں نہیں پائی جاتی۔میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ ہماری جس احمدی بہن نے اکیلے پندرہ ہزار پاؤنڈ سے زیادہ خرچ کر کے ابے بو اوڈے میں مسجد تعمیر کروائی ہے، جس کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہ ہماری بہت بڑی جامع مسجد ہے۔میں نے وہاں یہ دیکھا کہ ان کے لئے اور عام مزدور یا جو ان کی وہاں نوکرانیاں تھیں، ان کے لئے جو کھانا پک رہا تھا، وہ مختلف نہیں تھا۔بلکہ ایک ہی کھانا تھا، جس میں وہ بھی شامل ہوئی ہوں گی۔انہوں نے میرے سامنے تو نہیں کھایا۔البتہ میرا اندازہ تھا کہ کوئی الگ کھانا نہیں پک رہا۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو میرا خیال درست تھا۔معلوم ہوا کہ ایک ساتھ اکٹھے کھانے 579