تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 555 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 555

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه 26 جون 1970ء لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو مبعوث فرمایا تھا۔اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض کے نتیجہ میں مہدی معہود کے زمانہ میں تمام اقوام عالم کو اخوت اور برادری کے سلسلہ میں پرو دیا جائے گا۔یہ وہ عظیم وعدہ ہے، جو ہمیں دیا گیا ہے۔اور یہ وہ عظیم وعدہ ہے، جس کے پورا ہونے کے آثار اسلام کے افق پر آج ہمیں نظر آ رہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ کیا ہے، وہ اسے ضرور پورا کرے گا۔سوال صرف یہ ہے کہ اس وعدہ کے پورا کرنے کے لئے وہ ہم سے جو قربانیاں مانگتا ہے، کیا ہم اس کی منشا کے مطابق اس کی رضا کے حصول کے لئے اس قدر قربانی پیش کر دیں گے؟ جتنی وہ چاہتا ہے کہ ہم پیش کریں۔اگر ہم ایسا کریں گے تو آپ یہ یاد رکھیں کہ خدا تعالٰی نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ذریعہ یہ بشارت دی ہے کہ ہم پر بھی ہمارا رب کریم اسی طرح فضل اور رحم فرمائے گا، جس طرح اس نے صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کی بارش برسائی تھی۔اس سے بڑھ کر ہمیں کوئی بشارت مل نہیں سکتی۔اور اس سے بڑھ کر کوئی انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث بن نہیں سکتا۔پس آج وقت ہے۔دنیا، دنیا کے کاموں میں محو اور غافل ہے، آپ خدا کے لئے اپنی غفلتوں کو چھوڑ کر اس کی اس عظیم بشارت کے وارث بننے کی سعی کریں۔اللہ تعالٰی ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 22 جولائی 1970 ء) 555