تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 554
اقتباس از خطبه جمعه 26 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم دوست اپنے نام پیش کریں اور محمد اسماعیل صاحب منیر، جو متعلقہ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ہیں، وہ مطلوبہ کوائف کے متعلق اخبار میں اعلان کرائیں اور بار بار اعلان کرائیں۔میرے خیال میں ہمارے احمدی ڈاکٹروں کی ایک مجلس بھی ہے، اس کی میٹنگ بھی بلائیں۔پھر انہی کے سپرد کر یں گے کہ سب کے کوائف کو مد نظر رکھ کر منتخب کریں کہ کون زیادہ موزوں ہے؟ ویسے تو بعض دفعہ بظاہر ایک ناموزوں انسان بھی جب وہاں چلا جاتا ہے تو اگر وہ دعا کرنے والا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی قابلیت بھی بڑھا دیتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی سرچشمہ ہے، علوم کا اور قابلیت کا ، شفا بھی اس کی ہے۔باقی تو اس دنیا میں سب پر دے ہیں، جن کے پیچھے ہمیں اس کی صفات کے جلوے نظر آ رہے ہیں۔آج میں نے تین باتیں کہی ہیں۔ایک یہ کہ آپ کی فراست اور آپ کی بیداری سے منافق کو پتہ لگ جانا چاہئے کہ نفاق اس سلسلہ میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔دوسرے یہ کہ میں نے جو نصرت جہاں ریزروفنڈ قائم کیا ہے، اس میں اس وقت تک انگلستان کی جماعتیں دوسرے ہر ملک کی جماعتوں سے آگے نکلی ہوئی ہیں۔اس وقت تک کا میں نے اس لیے کہا ہے کہ اس فنڈ کے متعلق میں نے پہلے ان سے اپیل کی تھی۔لیکن خدا کرے کہ صرف یہی وجہ ہو ، اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہ ہو۔اور آپ جلد ان سے آگے نکلنے کی کوشش کریں۔اور تیسری بات میں نے یہ کہی ہے کہ احمدی ڈاکٹر اور ٹرینڈ ٹیچر ز رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں اور دین و دنیا کی حسنات کے وارث ہوں۔جیسا کہ میں نے لندن میں بھی کہا تھا، آپ کو بھی وہی بات کہہ دیتا ہوں۔آپ رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں ورنہ اگر رضا کارانہ طور پر جو خدمات پیش کی گئیں، اگر ضرورت کے مطابق نہ ہوئیں تو پھر میں حکم دوں گا۔اور اس صورت میں آپ کے لئے دو راستے کھلے ہوں گے۔یا جماعت کو چھوڑ کر علیحدہ ہو جائیں یا پھر خلافت کی اطاعت کریں۔اور آپ خلافت کی ضرور اطاعت کریں گے ، انشاء اللہ۔لیکن ایک رضا کارانہ خدمت اور ایک وہ خدمت ، جس میں کچھ مجبوری کا اثر بھی ہو، اس خدمت میں ہماری عقل ( اللہ تعالی کو تو پتہ نہیں، کیا منظور ہوتا ہے؟ ) ضرور فرق کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے اعمال کی توفیق بخشے ، جن سے وہ راضی ہو جائے اور جس کے نتیجہ میں اس کا وہ وعدہ پورا ہو، جو اس نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا۔اور جس کے پورا کرنے کے 554