تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 33 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 33

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء روحانی ترقیات کے لئے خداتعالی کی اہمیں ہرقسم کی قربانی پیش کرناضروری ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 1966ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَاخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطَوْا عَمَلًا صَالِحًا وَ أَخَرَسَيْئًا عَسَى اللهُ أنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُظهِرُهُمْ وَ تُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمُ اِنَّ صَلوتَكَ سَكَنُ لَهُمْ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (توبه ع : ۱۳) یعنی کچھ اور لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا۔انہوں نے نیک عملوں کو کچھ اور عملوں سے، جو برے تھے ملا دیا۔انہوں نے اپنے رب سے یہ امید رکھی کہ وہ ان کی توبہ قبول کرے گا۔اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اے رسول اور وہ، جو اس دنیا میں بطور اس کے اظلال کے پیدا ہوتے رہیں گے، ان کے مالوں میں سے صدقہ لے۔تا کہ تو انہیں پاک کرے اور ان کی ترقی کے سامان پیدا کرے اور ان کے لئے دعائیں بھی کرتارہ۔کیونکہ تیری دعا ان کی تسکین کا موجب ہے اور اللہ تیری دعاؤں کو بہت سننے والا اور حالات کو جاننے والا ہے۔ان آیات سے پہلے منافقوں کا ذکر ہے، جن سے بظاہر کچھ نیک کام بھی سرزد ہوتے ہیں اور بہت سی منافقانہ حرکتیں بھی ان سے ہوتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ وہ بدیاں کرنے اور منافقانہ چالیں چلنے کے بعد اپنے دل میں ندامت کا احساس پیدا نہیں کرتے بلکہ مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ وہ اصرار کے ساتھ اپنے نفاق پر قائم رہتے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ کا معاملہ ان سے جدا گانہ ہوگا۔اور ان کے وہ اعمال، جو دنیا کی نگاہ میں بظاہر نیک ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے حضور قبولیت کا درجہ حاصل نہ کر سکیں گے۔ان سے ملتے جلتے کچھ اور لوگ بھی ہیں، جو حقیقی مومن ہیں۔وہ بہت سے اچھے نیک اور پاکیزہ اعمال بجالاتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہی ان سے بعض خطائیں بھی سرزد ہوتی ہیں، غفلتیں بھی 33