تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 465
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 103 اپریل 1970ء پس اسی کے سہارے اور اسی پر توکل کرتے ہوئے ، اس یقین کے ساتھ میں اس سفر پر جارہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے گا کہ اسلام کے غلبہ کے دن جلد سے جلد آ جائیں۔اور عاجزانہ طور پر جن صحیح اور کچی اور سیدھی راہوں کا میں متلاشی ہوں، اللہ تعالیٰ ان راہوں کو میرے لئے بھی اور خدا کرے، آپ کے لئے بھی منور کر دے۔اور کامیابی عطا کرے۔اور خیریت کے ساتھ آپ یہاں رہیں اور خیریت کے ساتھ ہم وہاں سے واپس آئیں۔اور ان لوگوں کے پیار اور ان کے اخلاص سے اپنے خزانے بھر کر واپس لوٹیں۔اور وہ واقعات آپ کے ایمان میں زیادتی کا باعث بنیں، جس طرح کہ یہاں کی قربانیاں ان کے از دیا دایمان کا باعث بنتی ہے۔تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة:03) کا ایک مفہوم، ایک تفسیر یہ بھی ہے کہ اپنی زندگی اس طرح بناؤ کہ دوسرا اس سے سہارا لینے لگے۔اگر عملی زندگی میں اس قسم کا تعاون ہو اور ہر ایک دوسرے بھائی کو اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ نظر آئے تو اس سے بشاشت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے قربانی اور ایثار کی امنگ اور خواہش بھی پیدا ہوتی ہے۔اور انسان دنیوی تکالیف کو اوران دنیوی مخالفتوں کو کوئی چیز نہیں سمجھتا۔ایک موج ہوتی ہے، جو ٹھاٹھیں مارتی ہوئی آگے ہی آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سایہ میں رکھتا اور آخری غلبہ کے دن تک اس نسل کو، جس کے لئے وہ مقدر ہو، پہنچا دیتا ہے۔ہر نسل کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے، وہ نسل وہی ہو۔ہمارے دل میں بھی یہ خواہش ہے اور ہم بھی اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! اگلی نسل کیوں؟ یا اس کے بعد کی نسل کیوں؟ تو اپنے فضل سے ہماری زندگیوں میں اسی نسل کو وہ دن دکھا دے، جو اسلام کے لئے عید کا دن ہوگا۔اور جس کا تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا ہے۔امین۔( مطبوعہ روزنامہ افضل 09 اپریل 1970 ء ) 465