تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 423
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از مجلس عرفان فرموده 07 اکتوبر 1969ء لائبیریا (مغربی افریقہ ) میں ایسے حالات تھے کہ وہاں ابھی احمدیت کا زیادہ اثر و رسوخ نہیں ہے۔گولائبیریا کے صدر عیسائی ہیں لیکن امام احمد بشیر جب وہاں گئے تو ان کی طرف سے امام رفیق کا بڑا احترام و اکرام کیا گیا۔مخالفت تو ہر جگہ ہوتی ہے، وہاں بھی ہماری مخالفت تھی۔لیکن وہ ہوشیار آدمی تھا، اس نے مسلمان اکابر کو بلایا اور ان کو کہا کہ امام مسجد لنڈن آرہے ہیں، تم سب مل کر انہیں ریسپشن (RECEPTION) دو۔اب اگر وہ ریسپشن (RECEPTION) نہ دیتے تو کیا کرتے۔اسی طرح امری عبیدی، جو فوت ہو گئے ہیں ، ان کو اللہ تعالیٰ نے مبشرات کے ذریعہ احمدیت کی ترقی سے متعلق خبر دی تھی۔جب تنزانیہ میں پہلا انتخاب ہوا تو وہ بھی ممبر منتخب ہوئے۔ان کی پارٹی نے اپنا لیڈر منتخب کرنا تھا۔زیادہ تر خیال تھا کہ ان کی جماعت کا ہیڈ ، جواب ملک کے صدر ہیں، پارلیمینٹری گروپ کے لیڈر منتخب ہو جائیں گے۔لیکن جب وہ پارٹی کے اجلاس میں آئے تو انہوں نے امری عبیدی مرحوم کو اٹھا کر کرسی پر بٹھا دیا اور کہا، آپ یہاں بیٹھیں۔امری عبیدی مرحوم صرف احمدی ہی نہ تھے بلکہ ایک بزرگ اور ولی اللہ تھے۔ان کی کابینہ کے وزراء کہا کرتے تھے کہ تم وزیر کم ہو، مبلغ زیادہ ہو۔اب یہ کسی انسان کا کام نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اسی طرح ہمارے حبشی بھائی ہم سے کتنے دور ہیں لیکن جب اس سال کے شروع میں میرا دورہ مغربی افریقہ ملتوی ہوا اور میں وہاں نہ جا سکا اور یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت تھی، تو انہیں بڑا صدمہ ہوا۔وہاں ہمارے ایک بہت پرانے اور بڑی عمر کے احمدی دوست ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ مجھے ساری عمر اس بات کی حسرت رہی کہ میں حضرت مصلح موعودؓ کی زیارت کروں۔مگر آپ فوت ہو گئے اور میں آپ کی زیارت نہ کر سکا۔اب یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی تھی کہ خلیفة المسیح الثالث ہمارے علاقے میں تشریف لا رہے ہیں اور آپ کی زیارت ہوگی۔مگر آپ کا دورہ ملتوی ہو گیا۔میں بوڑھا ہو چکا ہوں، پتہ نہیں کہ اگر اگلے سال آپ کا دورہ ہو تو اس وقت میں زندہ بھی رہوں گا یا نہیں۔اب یہ محبت کا جذبہ کوئی انسان پیدا نہیں کر سکتا۔یہ لوگ ہم سے اتنے دور بیٹھے ہیں اور ان میں محبت کا یہ جذبہ موجود ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جتنا اپنے نفس کو فنا کرو گے، اتنا ہی تم میرے قریب آؤ گے اور میری نگاہ میں عزت پاؤ گے۔بڑا احمق وہ شخص ہے، جو یہ سجھتا ہے کہ میں اپنے زور سے یہ کام کر سکتا ہوں۔پس ہماری حقیر کوششوں کے جو عظیم بنتائج نکل رہے ہیں ، ایسا محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو رہا ہے۔فلا فخر۔اس پر ہر آن حمد باری میں مشغول رہنا چاہئے۔423