تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 343 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 343

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 جنوری 1968ء شمار فضل اور رحمت نہیں ہے، تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جنوری 1968ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ فرمایا ہے کہ شمار فضل اور رحمت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے اس کا نظارہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ویسے تو یہ دو مصرعے اوپر نیچے ہیں۔لیکن ایک دن میری زبان پر اسی ترتیب سے یہ آئے تھے، اس لئے میں اسی ترتیب سے بولتا ہوں۔شمار فضل اور رحمت نہیں ہے، تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے۔تو ہر ساعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو ہم نے یہاں نازل ہوتے دیکھا۔صرف ربوہ ہی میں نہیں ، ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے اسلام کے حق میں ایسے سامان پیدا کر رہے تھے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا انتشار صرف یہیں نہیں بلکہ ساری دنیا میں ہی نزول رحمت ہوتا، ہمیں نظر آتا ہے۔میں ایک خط کے بعض اقتباسات آپ کو پڑھ کر سناؤں گا۔جلسہ کے عین اختتام پر امام کمال یوسف کی تار آئی تھی کہ وہاں بعض پادری مخالفانہ مضمون بھی لکھ رہے ہیں۔اب دوروز ہوئے ، مجھے ان کا خط ملا۔اس کے اقتباسات میں اس لئے پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں کہ دوست اس بات کو پہچان لیں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر کس قسم کے فضل نازل کر رہا ہے۔اور یہ کہ ان فضلوں کا تعلق صرف ہمارے دلوں سے یا ہمارے خاندانوں یا ہمارے ماحول یا ہمارے شہروں سے نہیں بلکہ ساری دنیا سے ان کا تعلق ہے۔اور اس رنگ میں وہ فضل نازل ہورہے ہیں کہ ہماری جبین نیاز اور بھی اس کے سامنے جھک جاتی ہے کہ جس چیز کی ہمیں ذرا بھی طاقت نہیں، جس کے متعلق ہم وہم بھی نہیں کر سکتے کہ ہم اپنی طاقت سے یہ چیز کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی قدرت نمائی سے وہ باتیں ظاہر کر رہا ہے۔343