تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 225
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت اسلام اور احمد بیت کو بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔میں ایک چھوٹی سی نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ نصیحت یہ ہے کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو شخص عاجزی اور تضرع اور نیستی کے مقام کو اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے بڑا ہی پیار کرتا ہے۔اس لئے آپ اللہ تعالیٰ کے سوا سب معبودوں کو اور سب بتوں کو ، جو ہو سکتا ہے کسی کے دل میں ہوں، تو ڑ کر باہر پھینک دیں۔اور عبودیت کے پیرہن کو پہنیں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کتنی قدرتوں والی اور پیار کرنے والی ہستی ہے۔اللہ تعالیٰ ایسا کرنے کی ہم میں سے ہر ایک کو توفیق عطا کرے۔سفر سے واپس آکر یہاں کام اس قدر زیادہ تھا کہ میں سوائے ایک رات کے ہر روز دو، تین بجے رات کے درمیان سوتا رہا ہوں۔پچھلے دنوں مجھے سردرد کی شکایت بھی ہو گئی تھی۔ملاقات بھی کرنی ہوتی ہے، خطوط بھی بہت آرہے ہیں، پھر پچھلی ڈاک بھی بہت جمع ہو چکی تھی۔آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلی تمام ڈاک دیکھ چکا ہوں، اب اس کا کوئی حصہ باقی نہیں۔سوائے کل کی ڈاک کے، جو انشاء اللہ آج ختم کرلوں گا۔آج کی تقریب کے متعلق میں نے پتہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان سب کام ختم ہو جائے گا۔لیکن آپ دوستوں کے چہروں پر جذبات محبت کے جو آثار مجھے نظر آئے ، انہوں نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں آپ سے لمبی گفتگو کروں۔اور اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اپنے دل کا ایک کو نہ کھول کر آپ کے سامنے رکھ دوں۔باقی جو کچھ دل میں ہے، وہ سب ظاہر والا نہیں۔اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی خدا تعالیٰ نے اجازت دی ہے۔ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا تھا تمثیلی زبان میں کہ میرے سارے پیار کو دنیا کے سامنے ظاہر نہیں کرنا۔ہاں بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں، جو جماعت کے مفاد میں بتانی پڑتی ہیں۔اور بعض ایسی ہوتی ہیں، جو ذاتی قسم کی ہوتی ہیں ( کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر ایک سے پیار کرتا ہے ) اور وہ بتائی نہیں جاسکتیں اور نہ وہ بتانی چاہیں۔کیونکہ بعض اوقات ان کے بتانے سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے کہ ہم میں لاکھوں ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے۔سفر کے دوران جب ایک عیسائی عورت نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ ایک سچے مسلمان اور ایک بچے عیسائی میں کیا فرق ہے؟ تو میں نے اسے بتایا کہ ایک بچے مسلمان کا زندہ تعلق خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور تم اسے سمجھ نہیں سکتیں۔جب تک میں اس کی کوئی مثال نہ دوں۔اور میں نے بڑی تحدی سے کہا کہ اسلام کے سوا باقی ساری دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں پائی جاسکتی۔میں نے اس عورت سے کہا کہ میں ایک سچی مسلمہ کی 225