تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 219
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اعتراض تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء علماء کے پاس جاؤ۔بلکہ جولا مذہب اور دہر یہ ہیں، ان کے پاس جاؤ۔سائنس دانوں کے پاس جاؤ اور کہو کہ یہ واقعہ ہوا ہے، ایک خبر 1300 سال پہلے دی گئی اور وہ 1300 سال کے بعد ایک ایسے شخص کے حق میں پوری ہوئی ، جس نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔لوگ کہتے تھے کہ ہم تجھے کیسے مہدی تسلیم کریں؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو ہمارا مہدی ہوگا، اس کے لئے چاند اور سورج کو گرہن ہوگا۔اور چونکہ تمہارے لئے چاند اور سورج گرہن نہیں ہوئے ، اس لئے ہم تجھ پر ایمان نہیں لاتے۔لوگ راض کرتے رہے اور وہ اپنے خدا تعالیٰ کے حضور جھکتا رہا۔پھر چار سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاند اور سورج کو کہا، تم میرے اس پہلوان کے لئے بطور گواہ کے دنیا کے سامنے حاضر ہو جاؤ اور کہو کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا مہدی ہے اور ہم بطور گواہ کے کھڑے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ بڑا ہی عظیم تھا وہ شخص ، جس کے منہ سے یہ پیشگوئی نکلی تھی اور بڑا ہی عظیم ہے اس کا وہ روحانی فرزند، جس کے حق میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔دراصل وہ موضوع ایسا تھا، جواللہ تعالیٰ نے مجھے سکھایا تھا اور میں اسے مختلف جگہوں پر مختلف رنگوں میں اور مختلف الفاظ میں بیان کرتا رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو ہزاروں پیشگوئیاں کی ہیں، ان میں پیشگوئیوں کا ایک خاص سلسلہ بھی ہے، جو یکے بعد دیگرے پوری ہوئیں۔وہ ایک زنجیر کی طرح ہیں۔ان میں سے ہر پیشگوئی (جب وہ کی گئی ) ان ہوئی سمجھی جاتی تھی اور جو پیش گوئیاں ابھی پوری نہیں ہو ئیں ، وہ بھی آج آن ہوئی سمجھی جاتی ہیں۔میں نے کہا کہ اگر میں تمہارے سامنے ان پیشگوئیوں کا ذکر کروں ، جو پوری ہو چکی ہیں تو تم کہو گے کہ جب یہ واقعات ہو چکے تو تم ہمیں بتانے آئے ہو کہ یہ واقعات پیشگوئیوں کے مطابق ہوئے ہیں اور اگر میں تمہیں وہ پیشگوئیاں بتاؤں کہ جو ابھی پوری ہونے والی ہیں اور ان ہونی سمجھی جاتی ہیں۔بظاہر ان کے پورا ہونے کا کوئی امکان نہیں تو تم سمجھو گے کہ ایک پاگل شخص ہمارے سامنے بیٹھا ہے اور ہم سے گفتگو کر رہا ہے۔اس صورت میں بھی تم پر کوئی اثرنہیں ہوگا۔لیکن میں تمہیں اچھی طرح بتادینا چاہتا ہوں کہ جس طرح پہلی ان ہونی باتیں پوری ہو گئیں، اسی طرح باقی باتیں بھی ، جنہیں تم اس وقت ان ہونی سمجھتے ہو، پوری ہو جائیں گی۔مثال کے طور پر تین پیشگوئیاں براہ راست روس کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔اول۔زار کی تباہی۔دوسرے۔کمیونزم کا وجود اور عروج۔اور پھر روس میں اسلام کا غلبہ۔219