تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 218 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 218

تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس کے نتیجہ میں کوئی غلط فہمی پیدا ہو۔انگلستان میں جا کر ایک موقع ملا تو میں نے وہ مضمون پڑھ کر سنایا۔اور یہ موقع ایک ڈنر کا تھا، جس میں کوئی 300 سے زیادہ افراد مدعو تھے۔ایک بڑا ہال تھا، ( وانڈ زورتھ ہال ) جس میں یہ دعوت تھی۔اس میں اکثریت تو احمدیوں کی تھی لیکن اندازہ ہے کہ 40 اور 50 کے درمیان دوسرے لوگ بھی تھے، جن میں سے پانچ ، سات کے علاوہ باقی سب انگریز تھے۔ان سب پر اللہ تعالیٰ نے اس کا اتنا اثر پیدا کیا کہ جب میں نے مضمون ختم کیا تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سارے لوگ مسحور ہو گئے ہیں۔اس دوران ان میں سے کیسی نے نہ تو حرکت کی اور نہ ان کی زبان سے کوئی لفظ نکلا۔انتہائی خاموشی ہال میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر طاری تھی۔اسی خاموشی میں، میں نے ہال کو چھوڑا۔کسی شخص نے اس کے دوران اپنی کرسی بھی نہیں ہلائی بلکہ میرے باہر نکل جانے تک بھی کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی۔یہاں تک کہ جس شخص نے مجھے کار میں واپس لے جانا تھا، اس نے بھی اپنی کرسی نہ چھوڑی اور مجھے چند منٹ تک اس کا انتظار کرنا پڑا۔تب کہیں جا کر اس کو ہوش آیا اور اس نے اپنی کرسی کو چھوڑا۔ایک احمدی دوست مجھے کہنے لگے کہ آپ تقریر کر رہے تھے اور ہمیں پسینے آرہے تھے۔میرے پاس ایک انگریز تھا، جس نے یہ دیکھ کر کہ یہ کس زبان میں ہم سے کلام کر رہے ہیں، حیرت سے اپنا منہ کھولا اور پھر 45 منٹ تک جب تک کہ تقریر جاری رہی، اس کا منہ کھلا ہی رہا۔گویا اس کے دماغ پر اتنا اثر تھا کہ وہ عرصہ حیرت میں منہ کھولے بیٹھا رہا۔غرض یہ مضمون اللہ تعالیٰ کی عطا تھا۔اس میں سے بہت سا حصہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے لکھا گیا ہے۔اس مضمون کے شروع میں، میں نے سورج اور چاند کے گرہن والی پیشگوئی کے متعلق بتایا کہ یہ پیشگوئی اتنی زبردست ہے کہ کوئی عقل مندا سے سن کر اثر قبول کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔میں نے انہیں کہا کہ آپ لوگ پڑھے لکھے ہیں، آپ دیکھیں ، 1300 سال قبل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:۔ان لمهدينا آيتين یعنی جو میرا مہدی ہوگا ، اس کے دونشان ہوں گے۔اور وہ یہ کہ چاند اور سورج کو گرہن ہوگا۔اس میں اس طرف بھی اشارہ تھا کہ بہت سے ایسے دعویدار بھی ہوں گے، جو میرے مہدی نہیں ہوں گے۔وہ مهدینا نہیں ہوں گے۔اور وہ لوگ وہ ہوں گے ، جن کے لئے سورج اور چاند کو گرہن نہیں ہو گا۔اور جس شخص کے لئے سورج اور چاند کو گرہن ہوا، اس کا پیغام لے کر میں تمہارے پاس آیا ہوں۔تم سمجھدار ہو، عالم ہو، بہت سے علوم کے ماہر ہو، تم بتاؤ کہ کیا تمہیں اس کی کوئی مثال دنیا میں نظر آتی ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ ہر احمدی کو یہ مضمون پڑھنا چاہیے۔اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔دنیا کا کوئی مذہب ہو، تم اس کے 218