تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 214
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم شروع کیا۔اور میں شرمندگی محسوس کر رہا تھا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔لیکن وہ ان کی پریشانی کا رد عمل تھا۔کیونکہ وہ بہت ڈرے ہوئے تھے اور جب انہوں نے اس سوال کا یہ جواب سنا تو وہ بہت خوش ہوئے اور اس خوشی میں ان لوگوں کے سامنے ہی اونچی آواز سے جزاک اللہ، جزاک اللہ کہنا شروع کر دیا۔ایک جگہ مجھ پر یہ سوال کیا گیا کہ آپ اسلام یہاں کیسے پھیلائیں گے؟ میں نے کہا، دلوں کو فتح کر کے۔پریس کانفرنس میں دو عورتیں بھی تھیں، ایک عورت بڑی باوقار تھی، وہ بڑے آرام سے مجھے کہنے لگی کہ آپ ان دلوں کو کریں گے کیا؟ میں ایک سیکنڈ کے لئے تو پریشان ہوا کہ ایک عورت کے منہ سے یہ سوال نکلا ہے، اللہ تعالیٰ مجھے اس کا صحیح جواب سمجھا دے۔چنانچہ ایک سیکنڈ یا ایک سیکنڈ کے کچھ حصہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ جواب سکھایا، جو میں نے اسے دیا۔اور وہ یہ تھا کہ ان دلوں کو پیدا کرنے والے کے قدموں میں جارکھیں گے۔میں نے دیکھا کہ میرے اس جواب سے سب نمائندوں پر جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے، ایک خاص قسم کا اثر ہوا۔اور خود وہ عورت پر یس کا نفرنس کے بعد بھی قریباً دو گھنٹے وہاں ٹھہری اور اس نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھتے ہوئے دیکھا۔ہمارے مبلغین سے وہ باتیں کرتی رہی۔وہ چالیس، پچاس میل دور سے آئی ہوئی تھی۔اس نے بتایا کہ وہ اپنے اخبار میں ضرور ایک نوٹ لکھے گی۔وہاں سے جو رپورٹیں آ رہی ہیں، ان میں یہ بتایا گیا ہے کہ نہ صرف ڈنمارک میں بلکہ سویڈن اور ناروے میں بھی وہاں کے اخباروں نے تقریب افتتاح مسجد اور پریس کانفرنس وغیرہ کی رپورٹیں شائع کیں۔اور میرا خیال ہے کہ وہاں سے پندرہ ہمیں تراشے تو یہاں پہنچ چکے ہیں۔غرض قریبا ہر جگہ ہر اخبار نے ہمارے متعلق نوٹ شائع کئے۔اور کسی نے ایسی بات شائع نہیں کی ، جو ہم نے نہ کہی ہو۔حالانکہ میں ان کے خلاف بول رہا تھا۔اور اسلام کی طرف انہیں دعوت دے رہا تھا اور اس رنگ میں دعوت دے رہا تھا کہ اسلام لاؤ، اگر تم تباہی سے بچنا چاہتے ہو۔اور پھر بڑا کھل کر بغیر کسی مداہنت کے میں انہیں یہ بات کہ دیا تھا۔ایک جگہ اس قسم کی باتیں ہورہی تھیں تو میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو روس کے متعلق جہاں بعض انداری باتیں بتائی ہیں، وہاں بعض اچھی باتیں بھی تفصیلی رنگ میں آپ کو اس کے متعلق بتائی گئی ہیں۔چنانچہ آپ کو کشف میں دکھایا گیا کہ ریت کے ذروں کی طرح احمدی مسلمان وہاں پھیلے ہوئے ہیں۔اور میں نے انہیں بتایا کہ اتنے کھلے اور واضح الفاظ میں مجھے یورپ کے متعلق کوئی پیشگوئی نظر نہیں آتی۔آپ کو یہ تو دکھایا گیا تھا کہ آپ نے چند پرندے پکڑے ہیں مگر یہ کہ ریت کے ذروں کی طرح وہاں احمدی پھیلے ہوئے ہیں، اس قسم کی پیشگوئی یورپ کے متعلق نہیں۔اور میں اس 214