تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 199 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 199

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء او پر کپڑا لپیٹے رکھتا ہوں تا کہ اس کی حفاظت رہے۔میں نے قینچی منگوائی ، اس کپڑے کو اتارا اور میں نے ان کو بتایا کہ اس پتھر پر یہ الہام کندہ ہے۔پھر تذکرہ منگوایا اور اس میں سے وہ الہام ان کو دکھایا کہ اس سن میں یہ الہام ہوا تھا۔اس سال یہ انگوٹھی بنائی گئی تھی، جو بڑی برکت والی ہے۔ہم اس سے برکتیں حاصل کرتے ہیں، تم بھی اس سے برکت حاصل کرو۔اور میں نے وہ انگوٹھی اتاری ، ان کو کہا کہ ہر ایک اس کو بوسہ دے۔خیر انہوں نے جو پیار کیا، وہ تو میرے کہنے سے کیا۔جو کپڑا کئی ماہ اس انگوٹھی یہ رہا تھا اور جو اس کی برکت سے بابرکت بن چکا تھا، کپڑے کا وہ چھوٹا سا ٹکڑا میں نے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا۔میرے سامنے پاکستانی احمدی بھی بیٹھے ہوئے تھے اور جرمن احمدی بھی بیٹھے ہوئے تھے، میرے دل میں شدید خواہش پیدا ہوا کہ کوئی جرمن اس کپڑے کو بطور تبرک مجھ سے مانگے۔مجھے خطرہ تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی پاکستانی پہل کر جائے اور یہ لوگ اس سے محروم رہ جائیں۔میرے دل میں یہ خواہش تو تھی لیکن میں اس کا اظہار نہیں کر سکتا تھا۔کیونکہ میں چاہتا تھا کہ کسی جرمن احمدی کے دل میں خود یہ جذبہ ، شوق اور محبت پیدا ہوا اور وہ اسے حاصل کرے۔پہلا ہاتھ جو آگے بڑھا کہ میں لینا چاہتا ہوں، وہ ایک جرمن احمدی کا تھا۔میرا دل خوشی سے بھر گیا، یہ دیکھ کر کہ محبت کامل دل میں موجزن ہے، جس نے فوراً اس کے ہاتھ کو کہا ہے کہ آگے بڑھو۔پھر ایک پاکستانی نے اسے کہا کہ اس کا آدھا مجھے دے دو۔اس نے کہا، میں نے بالکل نہیں دینا۔اگر تم نے لینا ہی ہے تو ایک دھاگا نکلا ہوا تھا ، وہ اس نے نکالا اور کہا کہ یہ لے لو۔کھانے پر باتوں باتوں میں، میں نے دوستوں کو بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 16 نومبر 1909 ء ہے۔اس پر ایک بوڑھا جرمن جو کھانے میں شریک تھا اور میرا خیال تھا، وہ احمدی ہے۔(لیکن ابھی احمدی نہیں ہوا ، صرف تعلق رکھتا ہے۔وہ اپنی کرسی سے کھڑا ہوا اور جیب میں سے اپنا آئیڈینٹیٹی کارڈ نکال کے اس نے میرے سامنے رکھ دیا۔اس کی تاریخ پیدائش بھی 16 نومبر (1886ء ) تھی۔سن مختلف تھا لیکن 16 نومبر کی تاریخ پیدائش ہماری دونوں کی ایک ہی تھی۔کھانے کے بعد جب ہم بیٹھے، مجھے خیال آیا کہ تاریخ پیدائش سے انسان کا ایک لگاؤ ہوتا ہے۔ان ملکوں میں تو خاص طور پر زیادہ لگاؤ ہے۔ہمارے ہاں تو یہ رسمیں نہیں ہیں لیکن ان ملکوں میں برتھ ڈے پارٹیز کی جاتی ہیں۔برتھ ڈے کو وہ لوگ یا در کھتے ہیں اور انہیں ایک گونہ تعلق اس خاص دن سے ہوتا ہے۔اگر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان تاریخوں کے الہام ان کو نکال کے دوں تو ان کی برتھ ڈے اور وہ الہام بریکٹ ہو جائیں گے۔اس طرح کم از کم ایک الہام یہ یادرکھیں گے کہ اس تاریخ کو یہ الہام ہوا۔میں نے تذکرہ منگوا کر (16 نومبر 1886ء کا، جہاں تک مجھے یاد ہے، کوئی الہام نہیں ملا۔) اس میں سے نومبر 1886ء کا ایک 199