تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 157 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 157

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 12 اگست 1967ء اب کہ جب اسلام فاتح ہوگا اور دنیا پر چھا جائے گا تو کبھی مغلوب نہیں ہوگا خطاب فرمودہ 12 اگست 1967ء جس زمانہ میں اس وقت آپ زندگی گزار رہی ہیں اور خصوصاً وہ زمانہ ، جس میں آپ کی موجودہ نسلیں داخل ہونے والی ہیں، دنیا کی تاریخ میں انسانیت کے لئے اور احمدیت کے لئے ایک نہایت ہی نازک زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے لئے بڑی بشارتیں عطا کی ہیں مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں عظیم بشارتیں پائی جاتی ہیں اور اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس زمانہ کو بڑا با برکت زمانہ قرار دیا ہے۔اس لحاظ سے یہ وہ زمانہ ہے، جس کے متعلق یہ مقدر ہے کہ اسلام دنیا میں اس رنگ میں غالب آئے گا کہ پھر دنیا کی کوئی مادی طاقت یا کوئی دنیا کا جھوٹا فلسفہ یا دنیا کا کوئی پرانامذہب اس کے مقابلہ پر ٹھہر نہیں سکے گا۔ان بشارتوں کے علاوہ آپ میں سے ہر ایک کے متعلق اگر وہ سچی مومنہ بن جائے ، اگر وہ سچی مسلمہ خدا کی نگاہ میں ٹھہرے، اگر وہ حقیقی احمدی عورت ہو تو اللہ تعالیٰ نے اس قدر عظیم اور اس قدر پیاری بشارتیں دی ہیں کہ جب انسان ان پر غور کرتا ہے تو ایک طرف اپنی کم مائیگی کو دیکھتے ہوئے حیران رہ جاتا ہے اور دوسری طرف ان بشارتوں پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے فضل اور اس کی برکت اور اس کی مغفرت کی وجہ سے اس کا سر اپنے رب کے حضور جھک جاتا ہے۔اس وقت جس زمانہ میں ہماری جماعت داخل ہو رہی ہے، اس کے آئندہ میں اور تمہیں سال جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے، ہمارے لئے بڑے ہی نازک ہیں۔آپ نے دو فیصلوں میں سے ایک فیصلہ کرنا ہے۔دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کو نوازا ہے۔عزت دی ہے، مال دیا ہے، آرام دیا ہے۔آپ اگر چاہیں تو دنیوی عزتوں کو اور دنیوی اموال کو اور دنیوی وجاہتوں کو اور دنیوی آراموں کو اپنے لئے پسند کر لیں اور اس کے نتیجہ میں، جو دین کا انعام ہے یا قربانیوں کے بعد، جو د نیوی آرام کا وعدہ کیا گیا ہے اور جن نعمتوں کا اگلے جہان میں ہم سے وعدہ کیا گیا ہے، اس سے خود کو اور اپنی نسلوں کومحروم کر لیں۔اور اگر آپ 157