تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 141
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصہ خطاب فرمودہ 04 جولائی 1967ء اسلام کا غلبہ ہم سے ایک موت نہیں ہزاروں موتوں کا مطالبہ کر رہا ہے خطاب فرمودہ 04 جولائی 1967ء کلمہ شہادت اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آپ جانتی ہیں کہ پرسوں جمعرات کی صبح میں انشاء اللہ یورپ کے سفر پر روانہ ہورہا ہوں۔اس سفر کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں جو مسجد ، ہماری بہنوں نے ان اندھیروں میں روشنی کرنے کے لیے تعمیر کی ہے ، اس کا افتتاح کروں۔مسجد سے یہ آواز بلند کی جاتی ہے کہ اس زمین اور آسمانوں کا پیدا کرنے والا ایک رب ہے، جس کی صفات کے جلوے انسان کی ربوبیت کرتے ہیں۔آپ نے بڑی قربانی دے کر اللہ تعالیٰ کے اس گھر کو تعمیر کروایا ہے۔آپ کا حق ہے کہ میں یہ دعا کروں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر دے۔آپ ہر دم یہ دعا کرتی رہیں کہ اس سفر کو اللہ تعالی با برکت فرمائے۔اور ایسے مواقع بہم پہنچائے کہ اسلام کی حسین تعلیم اس رنگ میں پیش کر سکوں کہ اہل یورپ اسلام کی صداقت کے قائل ہوں۔اور جو شخص بھی غیر متعصب ذہن سے ان صداقتوں پر غور کرے، اس کو صحیح سمجھے بغیر نہ رہ سکے۔ہم مسجد میں اس لیے نہیں بنا رہے کہ ہمارا نام بلند ہو۔بلکہ اس لیے بنارہے ہیں کہ خدا کا نام بلند ہو۔میں یورپ جا کر اس عظیم تباہی کی خبر اہل یورپ کو دینا چاہتا ہوں، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ علاقوں کے علاقے زندگی سے خالی ہو جائیں گے۔نہ صرف یہ کہ کوئی انسان زندہ نہ رہے گا بلکہ چرند پرند اور کوئی جاندار چیز بھی زندہ نہیں رہے گی۔ان قوموں کے لئے اب دوہی راہیں کھلی ہیں۔یا وہ ہلاکت کا راستہ اختیار کر لیں اور اپنے ملکوں کے لیے ہلاکت کا سامان کر لیں یا خدا کی آواز کو سنیں اور اللہ تعالیٰ کی برکات کی وارث ہوں۔میرا یہ حق ہے کہ آپ میرے اور میرے ساتھیوں کے لیے دعا کریں اور ان قوموں کا بھی حق ہے کہ ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صداقت قبول کرنے کی توفیق دے اور وہ اپنے رب کو پہچانے لگیں۔اور آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ 141