تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 135 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 135

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 جون1967ء اسلام اور مذاہب عالم کے درمیان جو فیصلہ ہونا مقدر ہے، وہ جلد ہو جائے ,, خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1967ء قبل اس کے کہ میں اپنے اصل مضمون کی طرف آؤں، میں احباب سے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔دوست جانتے ہیں کہ یورپ میں انگلستان کے علاوہ ہماری پانچویں مسجد پا یہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے اور 22 جولائی کا دن اس کے افتتاح کے لئے مقرر ہوا ہے۔وہاں کے دوستوں کی یہ خواہش تھی کہ میں خود اس مسجد کا افتتاح کروں۔اور جب ہم اس تجویز پر غور کر رہے تھے۔تو دوسرے ممالک، جو یورپ میں ہیں، جہاں ہمارے مبلغ ہیں اور مساجد ہیں، انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر افتتاح کے لئے آپ نے آنا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، تمام مشنز کا دورہ بھی کریں، حالات کو دیکھیں، ضرورتوں کا پتہ لیں اور اس کے مطابق سکیم اور منصوبہ تیار کریں۔پھر انگلستان والوں کا یہ مطالبہ ہوا کہ اگر یورپ میں آنا ہے تو انگلستان کو بھی ، جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بڑی جماعت پیدا ہو گئی ہے، اپنے دورہ میں شامل کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے صرف لندن میں قریباً پانچ سواحدی موجود ہیں۔بڑی جماعت تو لنڈن میں پائی جاتی ہے لیکن بعض دوسرے مقامات پر خاصی بڑی جماعتیں پائی جاتی ہیں۔اس سلسلہ میں بعض دوستوں کو دعا کے لئے اور استخارہ کے لئے میں نے لکھا تھا۔بہت سی خوا ہیں تو بڑی مبشر آئی ہیں۔بعض خوا ہیں ایسی بھی (جن میں سے بعض تو میں نے دیکھی ہیں۔جن سے معلوم ہوتا ہے کہ واپسی پر راستہ میں شاید کچھ تکلیف بھی ہو۔لیکن وہ قادر توانا، جو وقت سے پہلے اس تکلیف کے متعلق اطلاع دے سکتا ہے، وہ اگر چاہے تو ان تکالیف کو دور بھی کر سکتا ہے۔اور اسی سے نصرت اور امداد کے ہم طالب ہیں۔پس میں چاہتا ہوں کہ تمام دوست اس سفر کے متعلق دعائیں کریں اور خدا تعالیٰ سے خیر کے طالب ہوں۔اگر یہ سفر مقدر ہو تو اسلام کی اشاعت اور غلبہ کے لئے خیر و برکت کے سامان پیدا ہوں۔خدا جانتا ہے کہ سیر و سیاحت کی کوئی خواہش دل میں نہیں، نہ کوئی اور ذاتی غرض اس سے متعلق ہے۔دل میں صرف ایک ہی تڑپ ہے اور وہ یہ کہ میرے رب کی عظمت اور جلال کو یہ تو میں بھی پہنچانے لگیں، جو سینکڑ 135