تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 111
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء ہماری اصل غرض یہ ہے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلائیں ارشادات فرمودہ 27 مارچ 1966ء بر موقع مجلس شوری یہ درست ہے، آپ کی اطلاع کے لئے میں یہ کہوں گا کہ یہ بات شوری سے تعلق نہیں رکھتی۔ڈیڑھ، دو مہینے ہوئے ، میں نے قرآن کریم کے متعلق تجاویز پر غور کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی بنادی تھی۔اور باہر کے بعض دوستوں نے بھی مجھے لکھا تھا کہ قرآن کریم کا پڑھانا ایک مسئلہ ہے، اس کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔اندون ملک میں بھی اور بیرون ملک میں بھی۔ہماری اصل غرض یہ ہے کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلائیں۔اور اس ساری دنیا میں ہمارا ملک بھی شامل ہے۔اور ہمارے مختلف صیغے ، جو اس سلسلہ میں کام کر رہے ہیں، ان کی کوششوں کے نتیجہ میں ہمیں وہ مقاصد حاصل نہیں ہوتے ، جو ہونے چاہیں۔اس کے متعلق مجموعی طور پر غور ہو اور ساری دنیا کے لئے ایک مجموعی منصوبہ بنا کر اس پر عمل کیا جائے۔چنانچہ میں نے ایک کمیٹی بنادی تھی۔جس میں، میں نے ادارۃ المصنفین کو بھی شامل کیا تھا، نظارت اصلاح وارشاد کو بھی شامل کیا تھا، خلافت لائبریری کو بھی شامل کیا تھا، کیونکہ ان کے سپر د بھی حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی زندگی میں کچھ کام کئے تھے۔پھر میں نے اس میں تحریک جدید کو بھی شامل کیا تھا۔اور اس کمیٹی نے غور کر کے ایک سکیم بنائی ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ کوشش کی جائے گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کام کی طرف توجہ کریں اور اپنی طرف سے بہتر سے بہتر نتائج پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہم دعا بھی کرتے ہیں اور آپ احباب بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کے بہترین نتائج پیدا کرے۔یہ صحیح ہے کہ اس وقت دنیا میں ہماری کتب کی اس قدر مانگ ہے کہ ہم اس کا دو سواں حصہ بھی پورا نہیں کر رہے۔اگر ہم اس کا دسواں حصہ بھی پورا کریں تو موجودہ نتائج سے سو گنا زیادہ نتائج نکلیں۔مثلاً مشرقی افریقہ کے کئی ممالک میں سواحیلی زبان بولی جاتی ہے۔اور مجھے مشرقی افریقہ کے ایک مبلغ نے لکھا ہے کہ ہمارے پاس سواحیلی زبان میں کئی کتب کے تراجم موجود ہیں۔یعنی کتب کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے اور اس پر نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔لیکن ہمارے پاس ان کی اشاعت کے سامان نہیں۔ان کتب میں ” اسلامی اصول کی فلاسفی بھی شامل ہے۔میں نے انہیں فوری جواب دیا کہ آپ سارے مسودے میرے پاس 111