تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 108 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 108

اقتباس از تقریر فرموده 25 مارچ 1966ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کتاب اٹھا کر کہہ دے کہ میں یہ کام کروں گا یا قواعد نقل کر دے تو یہ کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔منصوبہ بندی تو یہ ہے کہ قواعد کی روح سے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد ہوتیں ہیں، انہیں آپ آئندہ سال میں، جس کے متعلق اب ہم سوچ رہے ہیں، کس طرح ادا کریں گے ؟ اور کس شکل میں ادا کریں گے؟ تا زیادہ سے زیادہ وہ ادا ہو جائیں۔لیکن بعض بڑے اچھے منصوبے بھی ہیں۔اس سلسلہ میں رپورٹ مجلس شوری 1927ء میں جو نظارتوں کی رپورٹس چھپی ہے، وہ بڑی دلچسپ ہے اور بڑی محنت سے تیار کی گئی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس وقت اس کی بڑی تعریف کی ہے ، سوائے ایک آدھ نظارت کی رپورٹ کے۔اس میں بعض نقائص کی طرف حضور نے اسے متوجہ کیا۔لیکن عام طور پر وہ رپورٹیں بڑی تفصیلی ہیں اور بڑے غور اور سوچ بچار کے بعد تیار کی گئیں ہیں۔ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت اصلاح وارشاد کے میدان میں بعض ایسے کام ہورہے تھے ، جن کی طرف اب ہمیں توجہ نہیں۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس وقت جو اچھا پھل ان کوششوں کے نتیجہ میں جماعت کو حاصل ہونا تھا، وہ اب ہمیں حاصل نہیں ہو رہا۔اس وقت ہم اس سے محروم ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آج جس وقت مجلس شوری کی مختلف سب کمیٹیاں بنائی جائیں ، اس وقت منصوبہ بندی کی ایک کمیٹی بھی بنادی جائے۔محکموں نے جو منصوبے پیش کئے تھے، وہ اس شکل میں تھے کہ ہم انہیں طبع کرا کے مجلس شوریٰ میں پیش نہیں کر سکتے تھے۔اور وہ پیش نہیں کئے گئے۔اس لئے نہ ہم ان پر غور کر سکتے ہیں اور نہ ان کے متعلق کوئی مشورہ دے سکتے ہیں۔اور بھی بہت سی باتیں ہیں، جن کی وجہ سے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اس سال اس شکل میں کام نہ کیا جائے بلکہ مجلس شوری کی ایک کمیٹی بن جائے ، جو اس منصوبہ بندی پر غور کرے اور بعد میں اپنی سفارشات میرے پاس بھیج دے۔چونکہ اس میں کچھ وقت لگے گا، اس لئے ان میں سے جو حصے دوستوں کے سامنے لائے جانے ضروری ہوں گے، وہ انشا اللہ اخبار کے ذریعہ ان تک پہنچا دیئے جائیں گے۔فنانس سٹینڈنگ کمیٹی ،مجلس شوری کی ایک کمیٹی ہے۔جو سارا سال کام کرتی ہے۔مجھ پر یہ تاثر ہے کہ اس کے ممبران اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا نہیں کر رہے ہیں۔یہ تاثر اس وجہ سے ہے کہ اپنی گزشتہ میٹنگ میں انہوں نے ایک ایسے معاملہ کے متعلق رائے دی ، جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔اور اس رنگ میں رائے دی کہ جن سے اس معاملہ کا تعلق تھا، ان سے انہوں نے مشورہ بھی نہیں کیا۔سٹینڈنگ کمیٹی کا بحث کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔اس کا فرض یہ نہیں ہوتا کہ فیصلہ کرے یا سفارش کرے کہ تحریک جدید 108