تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 107 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 107

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 25 مارچ 1966ء وہ دن جلد تر آجائے ، جس کے لئے صدیاں انتظار کرتی رہیں تقریر فرمودہ 25 مارچ 1966ء برموقع مجلس شوریٰ تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے فرمایا:۔برادران! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ لوگ اس لئے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ خلیفہ وقت جن اہم معاملات کے متعلق آپ دوستوں سے مشورہ کرنا چاہتا ہے، ان کے متعلق آپ اپنا مشورہ دیں۔چونکہ ہمارا یہ اجتماع محض رضائے الہی کی خاطر ہے، اس لئے آؤ ہم پہلے اس کے حضور جھکیں اور عاجزی اور انکسار کے ساتھ دعا کریں کہ وہ ہمارا پیارا رب اور پیار کرنے والا رب ہمارے فکر و تدبر اور ہماری اظہار رائے کو ہر قسم کے غصہ، حسد، کینہ انانیت، خود نمائی اور خود رائی سے محفوظ رکھے۔اور ہمیں ایسے نتائج تک پہنچنے کی توفیق عطا کرے، جن سے اسلام کی مضبوطی اور استحکام ہو۔اور وہ دن جلد تر آجائے ، جس کے لئے صدیاں انتظار کرتی رہیں۔اور اسلام پھر تمام اقوام عالم پر غالب آجائے۔ہم بھی حقیر اور لاشی محض ہیں اور ہماری کوششیں بھی حقیر ہیں۔وہ کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔لیکن ہمارا رب بہت طاقتوں والا رب ہے ، وہ اگر چاہے تو ان کوششوں میں بھی برکت ڈال سکتا ہے۔اور ہم اس سے یہ توقع اور امید رکھتے ہیں، وہ ان میں ایسی برکت ڈالے گا کہ ہمیں جس غرض کے لئے اس نے پیدا کیا ہے اور سلسلہ احمدیہ کو جس مقصد کے لئے قائم کیا ہے، وہ غرض اور مقصد پورا ہو۔آؤ اب سب مل کر دعا کر لیں۔دعا کے بعد حضور نے فرمایا:۔ایک اور چیز جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ منصوبہ بندی ہے۔میں نے اس دفعہ صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید، وقف جدید اور ذیلی تنظیموں ( ان کا اس وقت یہاں تعلق نہیں ہے۔کو بھی کہا ہے کہ اپنے اپنے کام کے منصوبے تیار کرو۔چونکہ یہ بات نئی تھی ، اس لئے بعض محکموں نے اپنے منصوبے تیار کئے کہ مجھے یہ نوٹ دینا پڑا کہ اس میں کوئی منصوبہ بندی نہیں۔مثلاً ایک ناظر قواعد کی 107