تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 105

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 1 1 نومبر 1966 ء دوسری دوزندگیاں ، اس سے جو پھوٹیں تو وہ بھی رہتی دنیا تک قائم ہیں۔قرآنی تعلیم اور نبی کریم صلی ! علیہ وسلم کے فیوض۔ان کے ساتھ بندھ جانے کے بعد مردہ ہونے کا کیا سوال؟“ " میں نے بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں ہزاروں، لاکھوں انسان ایسے ہیں کہ جن کے ساتھ احمدیت کے طفیل اور اسلام کے صدقے اللہ تعالیٰ اپنے پیار کا اظہار کر رہا ہے۔مجھے بہت سی احمدی بہنوں کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ کچی خوا ہیں، رویا اور کشوف دکھا رہا ہے۔جیسے کہ امت کے پہلے بزرگوں کو دکھاتا رہا ہے۔اور ہزاروں مرد بھی ایسے ہیں۔تو ہمیں اس مقام قرب کی قدر کرنی چاہئے۔اور ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ دنیا میں بھی ہمیں دعا کے نتیجہ میں نیک نیتی اور خلوص کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل اور رحم سے (نہ کہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے ) ہمیں اتنا دے کہ دنیا اس کی وجہ سے بھی ہم پر رشک کرنے لگ جائے۔اور تبلیغ کی بھی ہمیں اتنی توفیق دے کہ وہ دن جلد آئیں کہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب آ جائے اور اللہ تعالیٰ کی خالص تو حید دنیا میں قائم ہو جائے اور بنی نوع انسان خالص توحید پر قائم ہو کر خالص توحید کی برکات سے پوری طرح حصہ لینا شروع کر دیں۔مطبوعه روزنامه افضل 15 دسمبر 1966ء) 105