تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 104 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 104

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1966ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تو یہ تین چیزیں، یہ تین زندگیاں، یہ تین طاقتیں ہیں، جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السا نے ہمیں متعارف کیا اور جن کے متعلق ہمارے دل میں پختہ یقین پیدا کیا۔وہ یہ کہ قرآن کریم زندہ کتاب ہے۔وہ یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ رسول ہیں۔وہ یہ کہ ہمارا خدا، جس نے قرآن کریم نازل کیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ، وہ زندہ خدا، زندہ طاقتوں والا اور زندہ قدرتوں والا خدا ہے۔ان تین زندگیوں سے وابستہ ہو جانے کے بعد کسی احمدی میں کسی قسم کی مردنی نظر نہیں آنی چاہئے۔زندہ خدا پر ایمان لانے والے، زندہ کتاب کو پڑھنے والے، زندہ رسول سے پیار کرنے والے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی میں آنے والے کسی فرد میں پژمردگی نہیں پائی جانی چاہئے۔نہ دینی لحاظ سے نہ دنیوی لحاظ سے“۔تو ایک طرف ہم نے اسلام کو ساری دنیا میں پھیلانا ہے اور قرآن کریم کی اشاعت کے لئے بڑے بڑے مجاہدات کرنے ہیں۔مالی قربانیاں دینی ہیں، وقت کی قربانیاں دینی ہیں اور زندگی بھی وقف کرنی ہے۔دوسری طرف جماعت کو اس وقت جتنے واقفین کی ضرورت ہے، اتنے نہیں آرہے۔باہر کاہر ملک لکھ رہا ہے کہ یہاں لوگ ہماری طرف متوجہ ہورہے ہیں، مبلغ کم ہیں، ہماری طرف مبلغ بھجوائیں۔خود یہاں پاکستان کی ہر جماعت لکھ رہی ہے کہ ہمارے پاس واقف عارضی بھیجیں۔میں نے مٹی یا آٹے کے بت بنا کر تو نہیں بھیجنے۔جب تک جماعت اپنے بچے وقف نہ کرے گی، جب تک وقف عارضی کے لئے لوگ اپنے نام پیش نہ کریں گے، اس وقت تک دنیا کی اور جماعت کی ضرورت پوری نہیں ہوسکتی۔اس سلسلہ میں ہمیں کسی قسم کی ستی یا غفلت یا مردنی کا ثبوت نہیں دینا چاہئے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل تین زندگیوں کے ساتھ ہمارا تعلق قائم ہوا ہے۔ایک تو حقیقی اور ازلی ابدی زندگی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی زندہ طاقتیں ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔لیکن اس ازلی ابدی زندگی اور حیات سے دو اور زندگیاں نکلیں۔ایک قرآنی شریعت کی اور دوسری محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں ان دو قائم رہنے والی زندگیوں کے ساتھ باندھ دیا ہے۔تو بنیاد تو خالص اور ہمیشہ ہمیش رہنے والی زندگی ہے۔اور 104