تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 717
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء ہمارے سپر د جو کام ہے، وہ بغیر مستقل جد و جہد کے سرانجام نہیں دیا جا سکتا "" خطاب فرمود و 28 دسمبر 1960ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔۔یہ امریا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپر د ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پھیلانی ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اور ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کی روح کو قائم کرنا ہے۔اور یہ کام بغیر ایک لمبی اور مستقل جدو جہد کے سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔پس ضروری ہے کہ ہمارا ہر فرد اپنی ان ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ، جو خدا اور اس کے رسول کی طرف سے اس پر عائد ہیں، ان سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کرے اور اپنے اوقات کو زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت میں صرف کرے۔تا کہ جب وہ خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہو تو اس کا سرا اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کی بناء پر ندامت اور شرمندگی سے نیچانہ ہو بلکہ وہ فخر کے ساتھ کہہ سکے کہ میں نے اپنے اس فرض کو ادا کر دیا ہے، جو مجھ پر اپنے رب کی طرف سے عائد کیا گیا تھا“۔۔۔اسی طرح جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں کرتے ہیں اور اس کے احکام کی بجا آوری کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے متعلق بھی اپنی غیرت کا اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے ، اے غریبو! کمزورو! اور مفلسو! تم نے چونکہ میری خاطر ماریں کھائی تھیں اور میری خاطر صعوبتیں برداشت کی تھیں، اس لئے اب میں بھی تمہیں دنیا پر غلبہ دوں گا اور تمہیں ان انعامات سے حصہ دوں گا، جو تمہارے وہم اور گمان میں بھی نہیں آسکتے۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اپنے اندر ایمان اور اخلاص پیدا کیا جائے۔جب کسی جماعت کے قلوب میں حقیقی ایمان پیدا ہو جاتا ہے تو دنیا کی کوئی مخالفت ان کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی۔وہ بے شک دنیوی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں مگر انہیں آسمان سے ایک بہت بڑی طاقت عطا کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں ان کے روحانی مقاصد میں کامیاب کر دیتا ہے۔ہماری جماعت کے افراد کو بھی یہ عہد کر لینا چاہیے کہ خواہ ہم پر کتنی بڑی مشکلات آئیں اور خواہ ہمیں مالی اور جانی لحاظ سے کتنی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں، پھر بھی جو کام ہمارے آسمانی آقا نے ہمارے سپرد کیا ہے، ہم اس کی بجا آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے اور خدائی امانت میں کوئی خیانت نہیں کریں گے۔717