تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 716
پیغام فرموده فرموده 30 اکتوبر 1960ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اسلام کا ، جو کام کیا گیا ہے، وہ قیامت تک جاری رہنے والا ہے۔اور ہمیں قیامت تک آپ کے جھنڈے کو بلند رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانیوں سے کام لینا پڑے گا۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت اشرار الناس پر آئے گی۔لیکن اگر لوگ نیکی پر قائم رہیں تو خدا تعالیٰ اس کو بدل بھی سکتا ہے۔اور بالکل ممکن ہے کہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اختیار الناس پر آئے۔یہ تو امت کے اختیار میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایسا اچھا بنائے کہ خدا تعالیٰ اپنی تقدیر کو بدل دے اور قیامت آنے کے وقت بھی دنیا میں اچھے لوگ ہی ہوں، برے نہ ہوں۔اور چونکہ اس زمانہ میں دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو کھڑا کیا ہے اور ہماری جماعت نے قیامت تک اسلام اور احمد بیت کو پھیلاتے چلے جانا ہے، اس لئے ہماری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسا فضل کرے کہ قیامت اچھے لوگوں پر ہی آئے اور ہماری جماعت کے افراد کبھی بگڑیں نہیں۔بلکہ ہمیشہ نیکی اور تقویٰ پر قائم رہیں ، سلسلہ سے پورے اخلاص کے ساتھ وابستہ رہیں، اسلام اور احمد بیت کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرتے رہیں اور اپنے نیک نمونہ سے دوسروں کی ہدایت کا موجب بنیں۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ بھی اپنا اچھا نمونہ دکھائیں اور دوسروں کو بھی اپنے عملی نمونہ اور جد و جہد سے نیک بنانے کی کوشش کریں۔تاکہ قیامت اشرار الناس پر نہیں بلکہ اخیار الناس۔آئے۔اور ہمیشہ آپ لوگ دین کی خدمت میں لگے رہیں۔جو خدا تقدیریں بناتا ہے، وہ اپنی تقدیروں کو بدل بھی سکتا ہے۔اگر آپ لوگ اپنے اندر ہمیشہ نیکی کی روح قائم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے فعل کے ساتھ اپنی تقدیر کو بھی بدل دے گا اور قیامت تک نیک لوگ دنیا میں قائم رہیں گے، جو خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرتے رہیں گے۔پس کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو قیامت تک لئے چلا جائے۔اور اخیار کی صورت میں لے جائے ، نہ کہ اشرار کی صورت میں۔اور ہر سال جو ہماری جماعت پر آئے ، وہ زیادہ سے زیادہ نیک لوگوں کی تعداد ہمارے اندر پیدا کرے اور ہماری قربانیوں کے معیار کو اور بھی اونچا کر دے۔اللہ تعالی آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اس تحریک میں پورے جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق بخشے اور ہمیشہ آپ کو خدمت دین کی توفیق عطا فرما تار ہے۔اللهم ( مطبوعه روز نامه الفضل تیکم نومبر 1960ء) 716