تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 711 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 711

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 24 جنوری 1960ء نے کرنا ہے اور ہم نے ہی ساری دنیا کو حلقہ بگوش اسلام بنانا ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو تیز سے تیز کرتے چلے جائیں اور اسلام کے غلبہ کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے اپنی تمام شان سے بڑھ کر ہے۔پس اگر مسیح موسوی کی امت 1959 سال سے دنیا پر غالب چلی آرہی ہے تو ہم امید کرتے ہیں کہ مسیح محمدی کے ماننے والوں کو کم از کم چار ہزار سال تک دنیا میں غلبہ حاصل رہے گا۔اگر اللہ تعالی اس سے بھی زیادہ غلبہ عطا کر دے تو یہ اس کا احسان ہے۔بہر حال تبلیغ اسلام کا کام ہماری زندگیوں تک محدود نہیں بلکہ ہم سب کے مرنے کے بعد بھی ہزاروں سال تک جاری رہے گا۔اس عرصہ میں ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت باقی تمام فرقوں اور مذہبوں پر چھا جائے گی اور اسلام دنیا میں کامل طور پر غالب آجائے گا۔میں اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام اولا دخواہ وہ آپ کے بیٹے ہیں یا پوتے اور نواسے ، یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کریں کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو خدمت دین میں لگائے رکھیں گے اور اپنی آئندہ نسلوں کو احمدیت کی تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے رہیں گے۔اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے، یہاں تک کہ قیامت آجائے۔مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر سچے دل سے ایمان لانے والے تمام احمدی بھی خواہ کسی جگہ کے رہنے والے ہوں ، آپ کے روحانی بیٹے ہیں، اس لئے جماعت احمدیہ کے تمام دوستوں کو چاہیے کہ وہ بھی اس عہد میں شامل ہوں۔میں اس وقت عہد کے الفاظ دہراؤں گا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے تمام افراد اور آپ کے روحانی بیٹے کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دہرائیں۔اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهدان محمدا عبده ورسوله ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے۔اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے۔اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔711