تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 708 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 708

پیغام فرموده یکم نومبر 1959ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار عیسائیت کو 1959 سال ہو گئے مسیح محمدی کا زمانہ اس سے بڑا ہوگا۔آپ کی جماعت میں انشاء اللہ کئی گنا زیادہ آدمی ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس وقت تک زندگی دے گا ، جب تک احمدیت دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل چکی ہوگی اور دنیا کے تمام اموال احمدیت پر قربان ہورہے ہوں گے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دعا ہزاروں گنا زیادہ شان و شوکت سے پوری ہوگی کہ پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار پس اپنے چندوں کو بڑھاؤ اور خدا کی رحمت کو کھینچو۔کیونکہ جتنا تم چندہ دو گے، اس سے ہزاروں گنے زیادہ تمہیں ملے گا۔اور دنیا کی ساری دولت کھینچ کر تمہارے قدموں میں ڈال دی جائے گی ، جس کے متعلق تمہارا فرض ہوگا کہ سلسلہ احمدیہ کے لئے خرچ کرو۔تا کہ دنیا کے چپہ چپہ پر مبلغ بھیجے جاسکیں اور ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے اور دنیا کی ساری حکومتیں اسلام میں داخل ہو جائیں۔آپ کو یہ بات بڑی معلوم ہوتی ہوگی مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی نہیں۔پس میں اس اعلان کے ذریعے تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز کرتا ہوں۔مرزا محمود احمد خليفة المسيم الثاني 01/11/59 ( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1959 ء ) 708