تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 705
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1959ء مبلغ ہی ہیں، جن کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1959ء۔۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وعدوں کی آخری تاریخ اس دفعہ 28 فروری مقرر ہے۔مگر اس وقت تک وعدے بہت کم آئے ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدے بھجوائیں اور 28 فروری سے پہلے پہلے ان وعدوں کی مقدار کو پچھلے سالوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تحریک جدید کا کام زیادہ تر پاکستان سے باہر ہے اور چونکہ اس کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے ایچینج ملنے میں دقتیں ہیں، اس لئے شاید دوستوں کا یہ خیال ہو کہ ابھی وعدے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔مگر ان کا یہ خیال درست نہیں۔گورنمنٹ کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔اگر کل کو گورنمنٹ کے حالات سدھر جائیں اور وہ اچھینچ دینے کے لئے تیار ہو جائے تو اگر تحریک جدید کے پاس روپیہ ہی نہ ہو تو وہ ایکھینچ حاصل کر کے باہر روپیہ کس طرح بھیجے گی ؟ اس لیئے وعدے بہر حال آنے چاہئیں اور چندہ کی وصولی بھی باقاعدہ ہونی چاہئے۔تا کہ جب بھی گورنمنٹ اسکیچ دے تحریک جدید روپیہ باہر بھیج سکے۔اگر گورنمنٹ نے ایچینج منظور کر لیا اور تحریک جدید رو پیہ باہر نہ بھیج سکی تو گورنمنٹ کی نظروں میں بھی ہماری سبکی ہوگی اور مبلغ بھی روپیہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف اٹھا ئیں گے۔یہی مبلغ ہیں، جن کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے۔کل کسی نے اخبار ” صدق جدید کا ایک کٹنگ مجھے بھجوایا تھا کہ احمد یہ جماعت میں لاکھ برائیاں ہوں، لیکن گزشتہ جلسہ پر انہوں نے اکیاون زبانوں میں جو تقریریں کروائی ہیں اور غیر ممالک میں وہ اشاعت اسلام کے لئے جو جد و جہد کر رہے ہیں، ان کا یہی کام اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور ان کی برائیوں کو ، جولوگ بیان کرتے ہیں، دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ان کے اچھے کام والا پلڑا بوجھل ہوگا اور ان کی برائیوں کا پلڑا کمزور ثابت ہو کر اوپر اٹھ جائے گا۔اب دیکھو، یہ ہماری تبلیغ کا ہی اثر ہے۔پاکستان کے وزراء اور سفراء باہر جاتے ہیں تو وہ بھی واپس آکر ہمارے مبلغین کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ربوہ ڈپٹی 705