تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 690
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1958ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم لٹریچر سے معلوم ہوتی ہیں۔اسی طرح جب اسے قرآن دیا گیا تو اس نے شکریہ کے ساتھ لیا اور کہا کہ اس کو کے ساتھ انڈیکس بھی ہونا چاہئے تا کہ اس کے مضامین کی تلاش میں آسانی ہو۔غرض ہماری جماعت کے افراد کو اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی تبلیغ پر زور دینا چاہئے۔اس وقت ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے دس لاکھ سے بہت اوپر نکل چکی ہے۔لیکن اگر دس لاکھ بھی ہو، تب بھی اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کر کے تھوڑے عرصہ میں ہی ہماری تعداد کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔وو۔۔۔پس ہماری جماعت کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں کرنی چاہئیں کہ وہ ان کی زبانوں میں اثر پیدا کرے۔اسی طرح مبلغوں کے لئے بھی دعائیں کرو۔کیونکہ وہ ساری جماعت کا کام کر رہے ہیں اور ان کے کارناموں کو ہماری جماعت کا ہر فرد اپنی طرف منسوب کرتا ہے۔وہ بسا اوقات غیروں کے سامنے بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہے کہ ہم غیر ممالک میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں، ہم غیر ممالک میں مساجد بنا رہے ہیں۔لیکن اس کی اپنی حالت یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ وہ چندوں میں بھی پورا حصہ نہیں لے رہا ہوتا۔یا اگر چندہ دیتا ہے تو اپنے آپ کو اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف نہیں کرتا۔حالانکہ ہمارے باہر کے مبلغ اب شور مچارہے ہیں کہ ان کی مدد کے لئے اور آدمی بھجوائے جائیں۔اس وقت سب سے زیادہ ترقی کے آثار جرمنی میں نظر آ رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر پندرہ ، میں اور مبلغ یورپ میں چلے جائیں اور دس پندرہ مسجدیں بن جائیں تو بڑی تعداد میں وہاں کے لوگ احمدی ہو سکتے ہیں۔انگلینڈ کے لوگ تو اب عیاش ہو گئے ہیں لیکن جرمن سائنس کی تحقیقات پر جان دیتے ہیں اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ احمدیت بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔جب ہیمبرگ میں ہماری مسجد بنی اور اخبارات میں اس کی خبریں شائع ہوئیں تو عراق میں ایک جرمن انجینئر تھا، اس نے ہمیں خط لکھا کہ ہیمبرگ میں مسجد کی تعمیر اور اس کے افتتاح کی خبریں تو ہم نے سن لی ہیں مگر آپ نے اپنے مبلغ کا پتہ نہیں لکھا۔آپ مجھے اس کا پتہ بھجوائیں کیونکہ میں اسے چندہ بھجوانا چاہتا ہوں۔اب یہاں تو یہ کیفیت ہے کہ بعض دفعہ پیچھے پڑ کر بھی لوگوں سے چندہ مانگا جائے تو وہ نہیں دیتے۔اور اس کی یہ حالت ہے کہ وہ عراق سے خط لکھتا ہے کہ مجھے اپنے مبلغ کا پتہ بھجوائیں، میں اسے چندہ بھجوانا چاہتا ہوں۔تو ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اسلامی ترقی کے لئے اپنا پورا زور لگا دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما فرمایا تھا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا (312) (تذکرۃ صفحہ 312) 690