تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 668 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 668

خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1957ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔ان جماعتوں کو پیش کرتے ہیں، جو اسلام کی تعلیم میں موہو کر وہ وہ مسائل نکالتی ہے، جو اسلام کی سچائی کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔مگر چند دن ہوئے ہیں، مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ ان آیات کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ ہم ان عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو و النازعات غرفاً کی مصداق ہیں اور اسلام کی تعلیم پر غور کر کے ان سے نئے نئے نکتے نکالتی ہیں اور اسلام کی تعلیم میں انہماک پیدا کرتی ہیں۔اس لئے کہ اسلام نے ان پر رحم کیا ہے۔اور اسلام ہی وہ مذہب ہے، جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے ماں ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں؟ بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں ؟ بیوی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں؟ ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں؟ اور اس طرح تمدنی زندگی میں اس کے کیا حقوق ہیں؟ اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں، جس قدر قربانی اور ایثار سے کام لے رہی ہیں، اس کی مثال کسی قوم میں نہیں ملتی۔چنانچہ دیکھ لو مسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف عورتوں نے بنائی ہے۔اگر چہ ہیمبرگ (جرمنی) کی مسجد مردوں نے اپنے روپیہ سے بنائی ہے مگر اس کا پورا چندہ ابھی تک وہ ادا نہیں کر سکے۔لیکن ہیگ کی مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا کر چکی ہیں، صرف اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے۔یہ قربانی صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔مسلمانوں کا اور کوئی فرقہ نہیں، جس کی عورتیں اس طرح اشاعت اسلام کا کام کر رہی ہوں۔اہلحدیث کو لے لو حنفیوں کو لے لو، جنبلیوں کو لے لو، مالکیوں کو لے لو، ان میں کہیں ایسی عورتیں نظر نہیں آتیں، جو اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال کر اور اسلام کی محبت میں غرق ہو کر اس کی اشاعت کے لئے کوشش کر رہی ہوں۔صرف احمدیوں میں ہی یہ بات نظر آتی ہے کہ ان کی عورتیں غیر ملکوں میں تبلیغ کے لئے چندے دیتی ہیں۔اور بعض دفعہ تو اتنی غریب عورتیں چندہ دیتی ہیں کہ ہمیں لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔مجھے یاد ہے، پچھلے سال میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک سنارلڑ کا، جو چنیوٹ میں رہتا ہے، آیا اور اس نے سونے کے کڑے میرے ہاتھ میں لاکر رکھ دیئے۔اور کہا کہ میری ماں کہتی ہے کہ یہ کپڑے میں نے کسی خاص مقصد کے لئے رکھے ہوئے تھے۔اب میں چاہتی ہوں کہ آپ انہیں بیچ کر کسی دینی کام میں لگالیں۔چنانچہ میں نے انہیں بیچ کر رقم مسجد ہیگ میں دے دی۔میرا خیال ہے کہ وہ چار پانچ سو کے ہوں گے۔یہ چیز ہے، جو صرف احمدی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی مثال نہ حنفیوں میں پائی جاتی ہے، نہ مالکیوں میں پائی جاتی ہے، نہ حنبلیوں میں پائی جاتی ہے، نہ شافیوں میں پائی جاتی ہے۔اسی طرح روحانی 668