تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 655 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 655

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1957ء خدا نے اس غریب جماعت کو قبول کیا اور اسلام کی خدمت اس کے ذمہ لگادی خطبہ جمعہ فرمود و 19 اپریل 1957ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے ہفتہ میں نے پھر رویا میں اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا ہے اور آج رات بھی میں نے ایسا ہی نظارہ دیکھا۔آج رات جو نظارہ میں نے دیکھا ہے، اس میں کچھ انذار کا بھی پہلو تھا۔لیکن وہ انذار کا پہلو احمد یوں اور دوسرے مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ وہ انذار کا پہلو غیر مسلموں کے لئے تھا۔مگر چونکہ اس کے بیان کرنے سے بات لمبی ہو جاتی ہے، اس لئے میں اس بات کو آج بیان نہیں کرتا۔کیونکہ رمضان کی وجہ سے کچھ تو سارا دن قرآن کریم کی تلاوت کرنی پڑتی ہے اور جمعہ کے سوا باقی دنوں میں دوسرے کاموں کے علاوہ قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی کرنے کا کام بھی ہوتا ہے، اس سے بہت کوفت ہو جاتی ہے۔پھر آج جمعہ پر آنے سے تھوڑی دیر قبل ہی ایک خاتون نے اپنی مصیبتوں کا ذکر شروع کر دیا۔چونکہ اس خاتون کا ہمارے خاندان سے پرانا تعلق ہے، اس لئے مجھے اس کی باتیں سنی پڑیں۔جس کی وجہ سے طبیعت میں اور بھی کوفت پیدا ہوئی۔اس لئے آج میں مختصر ا ہی بتاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ایک خطبہ میں کہا تھا کہ تم بعض لوگوں کے مرتد ہو جانے سے گھبراؤ نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالٰی صاف فرماتا ہے کہ اگر تم سچے مومن ہو اور تم سے نکلنے والا واقعی مرتد ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں تمہیں ایک جماعت دے گا۔اور میں نے بتایا تھا کہ چندلوگوں کے مرتد ہو جانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت کو خاص طور پر ترقی دینی شروع کی ہے۔چنانچہ فلپائن سے بہت سی بیعتیں آئی ہیں۔اس وقت میں نے بتایا تھا کہ 72 بیعتیں آچکی ہیں۔اس کے بعد اور بیعتیں آئیں اور پھر نئی جگہوں سے آئیں۔چنانچہ اب ان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔اسی طرح ڈچ گیانا سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں ایک نئے شہر میں احمدی جماعت قائم ہوگئی ہے۔اور ان لوگوں میں اسلام اور احمدیت کے متعلق تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے۔پھر آج کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) سے ایک انگریز عورت کی بیعت کا خط آیا ہے، جو بہت لائق عورت ہے اور کئی کالجوں میں پڑھاتی رہی ہے۔وہ 655