تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 628
خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم غرض اس زمانہ میں اور پرانے زمانہ میں بڑا بھاری فرق ہے۔اب بیرونی ممالک میں جانے پر اتنا خرچ ہوتا ہے کہ اسے کوئی فرد آسانی سے برداشت نہیں کر سکتا۔ہاں ایک قوم مل کر کسی کو باہر بھیج سکتی ہے۔فرد چاہے 400 یا 500 روپے ماہوار تنخواہ پانے والا ہو، تب بھی ایسا نہیں کر سکتا۔ڈپٹی کمشنروں کی تنخواہیں قریباً بارہ سو روپیہ ماہوار ہوتی ہیں مگر وہ بھی تین، چار سور و پیہ ماہوار خرچ نہیں دے سکتے۔کیونکہ انہوں نے اپنے بیوی بچوں کی خوراک اور لباس کا بھی انتظام کرنا ہوتا ہے، بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنا ہوتا ہے، پھر دعوتوں کا خرچ ہوتا ہے، کوٹھی کی حفاظت کا کام ہوتا ہے، پھر بالا حکام آتے ہیں تو ان کے استقبال اور پارٹیوں پر خرچ ہوتا ہے۔غرض وہ بھی اپنی تنخواہوں میں سے زیادہ رقم نہیں بچا سکتے اور اپنے کسی بیٹے کو اشاعت اسلام کے لئے باہر نہیں بھجوا سکتے۔ڈپٹی کمشنروں سے بڑے رینک کے افسر تو بہت تھوڑے ہیں۔وزیروں کو لے لو، وہ بھی گنتی کے ہوتے ہیں اور وزیر اعظم تو پاکستان میں ایک ہی ہے، وزیر اعلیٰ دو ہیں۔ایک مغربی پاکستان کا اور ایک مشرقی پاکستان کا۔پھر بڑی مصیبت یہ ہے کہ جن لوگوں کو مالی وسعت نصیب ہوتی ہے، انہیں اشاعت اسلام کا احساس نہیں ہوتا۔اور جنہیں اس کام کا کچھ احساس ہوتا ہے، وہ مالی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں۔غرض یہ کام تبھی ہو سکتا ہے، جب ایک منظم جماعت موجود ہو۔پھر چاہے اس کے افراد غریب بھی ہوں ، وہ اس کام کو کر سکتے ہیں۔دیکھو، شروع شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دھیلہ چندہ کی شرح مقرر کی تھی اور وہ بھی سال میں ایک دفعہ اور اس وقت اتنی رقم میں گزارہ ہو جاتا تھا۔لیکن اب یہ حال ہے کہ جماعت کا ہر کمانے والا اپنی کمائی میں سے ایک آنہ فی روپیہ دیتا ہے اور پھر تحریک جدید بھی جاری ہے۔لیکن پھر بھی خزانہ مقروض رہتا ہے۔کیونکہ ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کا کام کرنا پڑتا ہے اور اس پر چھپیں ہمیں لاکھ روپیہ سالانہ خرچ ہو جاتا ہے۔پھر کوئی زمانہ ایسا تھا کہ ایک مسجد بنانے پر پانچ ، چھ ہزار روپیہ تک خرچ آتا تھا۔لیکن اب۔حالت ہے کہ ہالینڈ میں جو مسجد ہم نے بنائی ہے، وہ میں نے عورتوں کے ذمہ لگائی تھی۔میں نے انہیں کہا تھا کہ تم 90 ہزار روپیہ دے دو تو یہ مسجد تمہارے روپے سے بن جائے گی۔لیکن اس مسجد پر ایک لاکھ 85 ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔اب عورتیں پریشان ہیں کہ ہم کیا کریں؟ انہوں نے 77 ہزار روپیہ تو جمع کر لیا تھا مگر اب ایک لاکھ ، آٹھ ہزار رو پیدا اور چاہیئے۔یہی ضروریات ہیں، جن کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تمہیں ساری دنیا کے فائدہ کے لئے بنایا گیا ہے۔اس لئے تامرون بالمعروف 628