تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 613 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 613

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمود: 29 جون 1956ء کے لئے چندہ دے دیا۔یہ اللہ تعالیٰ کے بڑے بھاری نشانات ہیں، جن سے اس کی ہستی کا ثبوت ملتا ہے اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ جہاں چاہتا ہے ، لوگوں کے دلوں میں قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کر دیتا ہے۔جس کے نتیجہ میں وہ ایسی ایسی قربانیوں کے لئے تیار ہو جاتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر حیرت آتی ہے۔پس ہماری جماعت کو ہمیشہ وہ سبق یا درکھنا چاہئے ، جو الحمد لله رب العالمین میں دیا گیا ہے۔اور اس بات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی تعریف اسی وجہ سے ہے کہ وہ ہر زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک زندہ خدا ہے۔اگر یہ نہ ہوتا تو ہم الحمد لله رب العالمین کس طرح کہہ سکتے تھے ؟ اگر وہ صرف آدم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو نوح کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف نوح کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو ابراہیم کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف ابراہیم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو موسیٰ کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف موسی" کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو عیسی کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف عیسی کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو آج کے زمانہ کے لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ وہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور ہر زمانہ کے لوگ اس کی تعریف کرتے چلے جائیں گے۔اور اس کے نشانات سے اپنے ایمانوں کو تازہ کرتے رہیں گے اور جب بھی اس کے بندے مشکلات میں پھنسیں گے اور اس کے دین پر تکلیف کا زمانہ آئے گا، وہ اپنے مخفی الہام سے انسانوں کے دلوں میں تحریک کرے گا کہ اٹھو اور میرے دین کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جاؤ۔اور بچے مومن لبیک کہتے ہوئے ، اس کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں گے اور دین کو مشکلات سے نکال لیں گے۔یہاں تک کہ دنیا حیران ہو جائے گا اور شیطان مایوسی سے مر جائے گا۔جب 53ء میں فسادات ہوئے تو اس وقت میں نے بڑے زور سے اعلان کیا کہ اے احمد یو! تم گھبراؤ نہیں ، میں دیکھتا ہوں کہ خدا ہماری مدد کے لئے دوڑا چلا آ رہا ہے۔اور میرے اس اعلان کے معاً بعد لاہور میں مارشل لاء نافذ ہو گیا۔اس وقت بعض افسروں نے کہا کہ آپ کے اس فقرہ سے اشتعال پیدا ہوتا ہے۔میں نے ان کو جواب دیا کہ جب مجھے خدا آتا ہوا نظر آتا ہے تو کیا میں جھوٹ بولوں؟ خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی اپنے بچے بندوں کی مدد کے لئے آیا کرتا ہے اور اب بھی آئے گا اور ہمیشہ ہی آتار ہے گا۔اگر یہ سلسلہ جاری نہ ہو تو خدا تعالیٰ کے دین کے خادم تباہ ہو جائیں اور ان کے دل غم سے ٹوٹ جائیں۔غرض اللہ تعالیٰ اپنی قدرت 613