تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 597 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 597

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء ہوئی۔میں اپنا سارا جیب خرچ اخبارات خریدنے میں لگا دیتا تھا۔کیونکہ مجھے اپنے معلومات کو وسیع کرنے شوق تھا۔ان دنوں سکول میں اخبارات آتے تھے اور میرے لئے ممکن تھا کہ میں وہاں جا کر ان کا مطالعہ کر سکوں۔لیکن میری غیرت برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ میں دوسری جگہ سے اخبارات لے کر پڑھوں۔پس واقفین کو چاہئے کہ وہ خود اخبارات خریدیں اور ان کا مطالعہ کریں۔تاکہ ان کی معلومات وسیع ہوں۔انہیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ اخراجات کہاں سے لائیں گے، انہیں معمولی گزارہ ملتا ہے؟ بلکہ انہیں کسی نہ کسی طرح اخبارات کے لئے اخراجات مہیا کرنے چاہئیں۔مثلاً یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کپڑے دھوبی سے نہ دھلوائیں بلکہ خود دھولیں اور جو تم بچے اس سے کوئی اخبار خرید لیں۔اسی طرح انہیں انتظامی کاموں کی اہلیت پیدا کرنی چاہئے تا کہ جب انہیں ایسے عہدوں پر مقرر کیا جائے ، وہ اپنے کام کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں۔درد صاحب کو دیکھ لو، جب وہ مرکز میں خدمت کے لئے آئے تو ان کی عمر 18، 19 سال کی تھی، مگر اس وقت بھی وہ سلسلہ کے کاموں کے لئے بڑے بڑے سرکاری افسروں حتی کہ وزراء کو بھی ہے دھڑک مل لیتے تھے۔اور اب بعض لوگ ایسے ہیں، جو 45، 45 سال کے ہیں اور دردصاحب سے تعلیم میں بھی زیادہ ہیں لیکن انہیں کسی افسر سے ملنے کے لئے بھیجا جائے تو اول تو وہ افسر کی ملاقات سے پہلے ہی کا نچنے لگ جاتے ہیں اور پھر اوٹ پٹانگ باتیں کر کے آجاتے ہیں۔حالانکہ احراری علما ء نے بھی اس قسم کی قابلیت اپنے اندر پیدا کر لی تھی کہ خواجہ ناظم الدین صاحب ان سے ملا کرتے تھے۔نہیں کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے واقفین اپنے اندر قابلیت پیدا نہ کریں۔اگر واقفین اپنے اندر یہ قابلیت پیدا کرلیں تو جماعت کے دوست خود بخود ان کا اعزاز کرنے لگ جائیں گے۔پس اگر واقفین چاہتے ہیں کہ ان کا جماعت میں اعزاز ہو تو انہیں بھی اس کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے۔انہیں موجودہ سیاست اور تنظیم سے واقفیت پیدا کرنی چاہئے۔پچھلے سال جو مجھے بیماری کا حملہ ہوا، وہ صرف اس وجہ سے ہوا کہ میں نے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں بہت زیادہ محنت کی تھی۔اس دفعہ پھر تحریک جدید کے وکیل اعلیٰ میرے پاس آئے اور کہا کہ بحث کی تیاری کے سلسلہ میں جو مشکلات ہیں، ان کو دور کرنے میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔حالانکہ وہ خود مالیات کے ماہر ہیں اور گورنمنٹ کے سیکرٹری رہے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ میں بیماری کی وجہ سے مجبور ہوں۔میں آپ کی کوئی مد نہیں کر سکتا، آپ قریشی عبدالرشید صاحب کو ساتھ لے لیں اور بجٹ پر غور کر کے ان مشکلات کا حل تلاش کر لیں۔چنانچہ وہ واپس چلے گئے اور قریشی عبدالرشید صاحب سے مل کر انہوں نے 597