تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 586
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02 مارچ 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم بہر حال میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے کوئی نئی تحریک جاری نہیں کی۔بلکہ یہ تحریک 1934 ء سے جاری ہے۔اور پھر آپ خود بھی بتا رہے ہیں کہ جب یہ تحریک جاری کی گئی تھی تو آپ احراریوں کے جلسہ میں شمولیت کے لئے قادیان گئے تھے اور آپ کو علم ہے کہ اس وقت یہ تحریک جاری کی گئی تھی۔پھر اس تحریک کا مقصد امریکہ اور یورپ میں اسلام کی اشاعت ہے۔اور آپ نے اپنے سرکاری دوروں میں بھی دیکھا ہے کہ ہمارے مبلغ باہر کام کر رہے ہیں۔اور اگر امریکہ اور یورپ کے لوگوں کو کلمہ پڑھایا جائے تو اس میں دوسرے مسلمانوں کو غصہ دلانے والی کون سی بات ہے؟ میں نے انہیں بتایا کہ در اصل بات یہ ہے کہ پہلے جماعت کے دوست صرف اپنے ملک میں اسلام کی اشاعت کے لئے چندہ دیتے تھے بالنگر خانہ سکول اور جماعت کے دوسرے اداروں کے لئے چندہ دیتے تھے۔1934ء میں جماعت سے ایک نیا چندہ طلب کیا گیا تا کہ اس کے ذریعہ دوسرے ممالک میں بھی اسلام کی اشاعت کی جائے۔اور چونکہ یہ چندہ پہلے چندوں کے علاوہ تھا اور نیا تھا، اس لئے اس کا نام تحریک جدید رکھا دیا گیا۔اب آپ دیکھ لیجیے کہ صرف تحریک جدید نام کی وجہ سے یہ کہنا کہ ہم نے کوئی نئی تحریک جاری کی ہے اور یورپ اور امریکہ میں اسلام کی اشاعت کے متعلق یہ کہنا کہ ہم نے اسے دوسرے مسلمانوں کو چڑانے کے لئے شروع کیا ہے، کتنا بڑ اظلم ہے۔اگر وہ احمدی ہوتے تو دوسرے ذمہ دار افسرکو یہ جواب دے سکتے تھے۔لیکن جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ وہ احمدی نہیں ہیں بلکہ بعض امور میں انہیں ہم سے سخت اختلاف ہے۔لیکن وہ ایک شریف انسان ہیں اور ہر بات کو مسیح نقطہ نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہیں اور انہیں مجھ سے تعلق بھی ہے۔ان کے سامنے جب دوسرے ذمہ دار افسر نے یہ بیان کیا کہ احمدیوں نے ایک نئی تحریک جاری کر دی ہے تو انہیں بھی غلطی لگ گئی۔لیکن چونکہ انہیں یہ خیال تھا کہ ممکن ہے کہ ان افسر صاحب کو غلطی لگ گئی ہو، انہوں نے ملاقات کے موقع پر اس بات کا مجھ سے بھی ذکر کیا اور میں نے انہیں بتا دیا کہ یہ بات غلط ہے۔بہر حال ہمارے مخالفوں نے تحریک جدید کے نام سے فائدہ اٹھا کر بالا افسروں کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے۔اور ان میں سے بعض کو اس نام سے غلطی لگ گئی ہے۔اور پھر یہ غلطی اس طرح پھیلتی چلی پھر جاتی ہے کہ ہمارے ایک دوست نے تحریک جدید کے چندے کی لسٹ بھیجی تو معلوم ہوا کہ ان کا وہ لفافہ ضبط ہو گیا ہے اور سی آئی ڈی کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔سی آئی ڈی کا ایک افسران کے پاس آیا اور اس نے دریافت کیا کہ یہ کیا تحریک ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟ اور پھر یہ روپیہ کہاں سے آئے گا؟ وہ دوست کہتے ہیں کہ اس افسر کے سوالات سے مجھے محسوس ہوا ہے کہ انہیں میری ارسال کردہ لسٹ سے شبہ ہوا ہے کہ کوئی 586